محبت کا اثر ہوگا ، غلط فہمي ميں مت رہنا

محبت کا اثر ہوگا ، غلط فہمي ميں مت رہنا وہ بدلے گا چلن اپنا ، غلط فہمي ميں مت رہنا

تسلي بھي اسے دينا ، يہ ممکن ہے ميں لوٹ آؤں
مگر يہ بھي اسے کہنا ، غلط فہمي ميں مت رہنا

تمھارا تھا ، تمھارا ہوں ، تمھارا ہي رہوں گا ميں
ميرے بارے ميں اس درجہ غط فہمي ميں مت رہنا

محبت کا بھرم ٹوٹا ہے اب چھپ چھپ کے روتے ہو
تمھيں ميں نے کہا تھا نا غلط فہمي ميں مت رہنا

بچالے گا تجھے صحرا کي تپتي دھوپ سے تيمور
کسي کي ياد کا سايا ، غلط فہمي ميں مت رہنا

Re: محبت کا اثر ہوگا ، غلط فہمي ميں مت رہنا

bohot khoob bhaiya :lajawab:

Re: محبت کا اثر ہوگا ، غلط فہمي ميں مت رہنا

:hat:

Re: محبت کا اثر ہوگا ، غلط فہمي ميں مت رہنا

:flowers: