[RIGHT]
سب اپنے چاہنے والوں کي خوشبو سے
دکانِ دل لگاتے ہيں
متاعِ جاں سجاتے ہيں
مگر کچھ لوگ ايسے ہيں
جو اس کو کھو بھي ديتے ہيں
بہت سے پا بھي ليتے ہيں
مقدر اپنا اپنا ہے
مگر يہ سب کا کہنا ہے
مجھے تم سے محبت ہے
سبھي يہ بات کہتے ہيں
مگر ميں يہ نہيں کہتا
مجھے تم سے محبت ہے
تو پھر ميں يہ نہيں سنتا
اسے مجھ سے محبت ہے
سبھي يہ بات لکھتے ہيں
سبھي يہ بات پڑھتے ہيں
مگر ميں يہ نہيں لکھتا
مجھے تم سے محبت ہے
تو پھر ميں يہ نہيں پڑھتا
اسے مجھ سے محبت ہے
يہ سچ ہے ميں نہيںکہتا
يہ سچ ہے ميں نہيں لکھتا
مگر وہ سنتا رہتا ہے
مگر وہ پڑھتا رہتا ہے
مجھے اس سے محبت ہے
[/RIGHT]