ہت دن سے!

[RIGHT]

ہت دن سے!
مجھے کچھ اَن کہے الفاظ نے بے چين کررکھا ہے
مجھے سونے نہيں ديتے
مجھے ہنسنے نہيں ديتے
مجھے رونے نہيں ديتے
يوں لگتا ہے!
کہ جيسے سانس سينے ميں کہيں ٹھہري ہوئي ہے
يوں لگتا ہے!
کہ جيسے تيز گرمي ميں
ذرا سي دير کو بارش برس کے رک گئي ہے
گھٹن چاروں طرف پھيلي ہوئي ہے
بہت دن سے!
مري آنکھوں ميں سپنوں کي
کوئي ڈولي نہيں اتري
بہت دن سے!
خيالوں ميں، دبے پاؤں
کوئي اپنا نہيں آيا
بہت دن سے!
وہ سب جذبے!
جو ميري شاعري کے موسموں ميں رنگ بھرتے تھے
کہيں سوئے ہوئے ہيں
مرے الفاظ بھي کھوئے ہوئے ہيں
ميں ان کو ڈھونڈنے!
اِس زندگي کے دشت ميں نکلا تو ہوں ليکن!
مجھے معلوم ہے‘ جذبے!
اگر اک بار کھو جائيں
تو پھر واپس نہيں ملتے
مجھے معلوم ہے پھر بھي!
ابھي اک آس باقي ہے
ميں اب اس آس کي انگلي پکڑ کر
چل رہا ہوں
بظاہر شبنمي ٹھنڈک مجھے گھيرے ہوئے ہے
مگر ميں جل رہا ہوں
ميں اب تک چل رہا ہوں
[/RIGHT]

Re: ہت دن سے!

Itniiii lambiiii sirf urdu mai :hayaa:

Re: ہت دن سے!

Itni lambi bhi nhi…:no:

Re: ہت دن سے!

Mere mobile mai lambi he dikh rahi hai :hehe:

Re: ہت دن سے!

Aap konsa browser use krti hyn Mobile mein…?

Re: ہت دن سے!

Jo mobile k sath aya tha
Donno kaunsa hai :bummer:

Re: ہت دن سے!

Pehla word kya hai ?!?!