تمہی کو ڈھونڈتے تم کو پکارتے ھوئے دن

http://1.bp.blogspot.com/-bPCs5yiPU4Q/ULReBIXH3_I/AAAAAAAACv8/Fy6qWvscKKc/s400/alone-sad-man.jpg
نجانے کون خلا کے یہ استعارے ھیں
تمہارے ہجر کی گلیوں میں گونجتے ھوئے دن

نہ آپ چلتے ، نہ دیتے ہیں راستہ ہم کو
تھکی تھکی سی یہ شامیں یہ اونگھتے ھوئے دن

پھر آج کیسے کٹے گی پہاڑ جیسی رات
گزر گیا ھے یہی بات سوچتے ھوئے دن

تمام عمر مرے ساتھ ساتھ چلتے رھے
تمہی کو ڈھونڈتے تم کو پکارتے ھوئے دن

ہر ایک رات جو تعمیر پھر سے ھوتی ھے
کٹے گا پھر وھی دیوار چاٹتے ھوئے دن

مرے قریب سے گزرے ھیں بار ھا امجد
کسی کے وصل کے وعدے کو دیکھتے ھوئے دن

Re: تمہی کو ڈھونڈتے تم کو پکارتے ھوئے دن

katte ga din wohi deewar chaat te huwe din. kia deewar chocolate ki bani hui hai :yummy:

Re: تمہی کو ڈھونڈتے تم کو پکارتے ھوئے دن

:hehe: mujy choclate koe khas nahi pasand :barbie:

Re: تمہی کو ڈھونڈتے تم کو پکارتے ھوئے دن

phir guR ki hogi

Re: تمہی کو ڈھونڈتے تم کو پکارتے ھوئے دن

:yummy: :hehe: coffee bhi ho sakti hy KULFI BHI