چاہت بھري کتاب سے آگے نکل گيا

چاہت بھري کتاب سے آگے نکل گيا

وہ شخص اِنتساب سے آگے نکل گيا

…
اُڑتے ہوئے بگولوں سے اُس کا پتہ نہ پوچھ

لگتا ہے وہ سراب سے آگے نکل گيا

…
سب واپسي کے راستے مسدود ہوگئے

وہ آج اِس حساب سے آگے نکل گيا

…
اِتنا سکوت‘ دھڑکنيں تھم تو نہيں گئيں؟

دل آج اِضطراب سے آگے نکل گيا

…
آنکھيں کھليں تو سامنے تعبير تھي کھڑي

وہ آج اپنے خواب سے آگے نکل گيا

…
آگے نئے عذاب کے آثار مل گئے

جب عشق ‘ اِک عذاب سے آگے نکل گيا

…
گُم وَصل کي کتاب ميں ايسا ہوا بتول

وہ فُرقتوں کے باب سے آگے نکل گيا

Re: چاہت بھري کتاب سے آگے نکل گيا

Fakhira Batool ki jai ho :hbk:

Re: چاہت بھري کتاب سے آگے نکل گيا

Ehsan Uncle ki yaad aa ga`e…?

Re: چاہت بھري کتاب سے آگے نکل گيا

ehsan uncle to ab fakhira batool wali thread main aane se gurez karte hain

Re: چاہت بھري کتاب سے آگے نکل گيا

Lagta hai, Poet of the month main Fakhira Batool ko lena paRe ga

Re: چاہت بھري کتاب سے آگے نکل گيا

Badnaam hongay to kia naam na hoga…?:hmmm:

Nice thing 2 do…:k:

Re: چاہت بھري کتاب سے آگے نکل گيا

Mukka chowk tou nahin pohanch gaey :stuck_out_tongue:

Re: چاہت بھري کتاب سے آگے نکل گيا

Mukka chowk se bhi aagae nikal kar Gulshan pohunch gaya