آج تو میرا دل کہتا ہے تو اس وقت اکیلا ہو گا

دکھ کی لہر نے چھیڑا ہو گا
یاد نے کنکر پھینکا ہو گا
آج تو میرا دل کہتا ہے
تو اس وقت اکیلا ہو گا
میرے چومے ہوئے ہاتھوں سے
اوروں کو خط لکھتا ہو گا
بھیگ چلیں اب رات کی پلکیں
تو اب تھک کے سویا ہو گا
ریل کی گہری سیٹی سن کر
رات کا جنگل گونجا ہو گا
شہر کے خالی اسٹیشن پر
کوئی مسافر اترا ہو گا
آنگن میں پھر چڑیاں بولیں
تو اب سو کر اٹھا ہو گا
یادوں کی جلتی شبنم سے
پھول سا مکھڑا دھویا ہو گا
موتی جیسی شکل بنا کر
آئینے کو تکتا ہو گا
شام ہوئی اب تو بھی شاید
اپنے گھر کو لوٹا ہو گا
نیلی دھندلی خاموشی میں
تاروں کی دھن سنتا ہو گا
میرا ساتھی شام کا تارا
تجھ سے آنکھ ملاتا ہو گا
شام کے چلتے ہاتھ نے تجھ کو
میرا سلام تو بھیجا ہو گا
پیاسی کرلاتی کونجوں نے
میرا دکھ تو سنایا ہو گا
میں تو آج بہت رویا ہوں
تو بھی شاید رویا ہو گا
ناصر تیرا مِیت پرانا

Re: آج تو میرا دل کہتا ہے تو اس وقت اکیلا ہو گا

:bummer: :konfused:

Re: آج تو میرا دل کہتا ہے تو اس وقت اکیلا ہو گا

پیاسی کرلاتی کونجوں نے
میرا دکھ تو سنایا ہو گا
میں تو آج بہت رویا ہوں
تو بھی شاید رویا ہو گا

Re: آج تو میرا دل کہتا ہے تو اس وقت اکیلا ہو گا

yaad ne nahin bhoot ne pathar phenka hoga