روش میں گردشِ سیارگاں سے اچھی ہے
زمیں کہیں کی بھی ہو آسماں سے اچھی ہے
جو حرفِ حق کی حمایت میں ہو وہ گمنامی
ہزار وضع کے نام و نشاں سے اچھی ہے
عجب نہیں کل اسی کی زبان کھنچی جائے
جو کہہ رہا ہے خموشی زباں سے اچھی ہے
بس ایک خوف کہیں دل یہ بات مان نہ جائے
یہ خاک غیر ہمیں آشیاں سے اچھی ہے
ہم ایسے گل زدگاں کو بہارِ یک ساعت
نگار خانۂ عہدِ خزاں سے اچھی ہے
Re: روش میں گردشِ سیارگاں سے اچھی ہے
Alaaaaa
Diva
3
Re: روش میں گردشِ سیارگاں سے اچھی ہے
Mujhey tou aasman bhala lagta hai...khas torr se chandni raaton mein
Re: روش میں گردشِ سیارگاں سے اچھی ہے
روش میں گردشِ سیارگاں سے اچھی ہے
زمیں کہیں کی بھی ہو آسماں سے اچھی ہے
sahi kaha. insaan jis cheez ke qareeb ho ussi se muhabbat karta hai