جس کو دیکھو غمِ معاش میں ہے

[RIGHT][URDU]
جس کو دیکھو غمِ معاش میں ہے

جس کو دیکھو غمِ معاش میں ہے
اور سے اور کی تلاش میں ہے

تھا جو مقصود مل نہیں پایا
مبتلا صرف کاش کاش میں ہے
بے وفا مال تھا، سو چھوڑ گیا
باوفا تھا عمل، سو نعش میں ہے
حی و قیوم کی نظر تجھ پر
پھر بھی الجھا ہوا تو لاش میں ہے
نفس بننے لگا ہے لوامہ
اب تو خوبی بھی بدمعاش میں ہے
وہ حقیقت کو پائے گا کیونکر
جو اثرؔ سائے کی تلاش میں ہے
[/URDU][/RIGHT]
[URDU]
[/URDU]

Re: جس کو دیکھو غمِ معاش میں ہے

:lajawab:
Allah taa’la hamain Fikar ma’ash kay sath sath akhrat key fikar bhi karnay key toufeeq day (ameen)

Re: جس کو دیکھو غمِ معاش میں ہے

:lajawab:

I like the Hayyo Qayyum line.. Its amazing :k:

Re: جس کو دیکھو غمِ معاش میں ہے

This is not about negating gham e maash, rather making it focus of life (not considering halal and haram )is what is discouraged.