رات مے خانے میں اک جام شکستہ دیکھ کر

منزلوں پر اجنبی سے راستے یاد آ گئے
قربتیں حد سے بڑھیں تو فاصلے یاد آ گئے

اشک آنکھوں سے نکل آئے قطار اندر قطار
عشق میں ناکامیوں کے سلسلے یاد آ گئے

رات مے خانے میں اک جام شکستہ دیکھ کر
ریزہ ریزہ دو دلوں کے آئینے یاد آ گئے

اپنی پلکوں پر چمکتے آنسوؤں کو دیکھ کر
دشتِ شب میں جگنوؤں کے قافلے یاد آ گئے

Re: رات مے خانے میں اک جام شکستہ دیکھ کر

منزلوں پر اجنبی سے راستے یاد آ گئے
قربتیں حد سے بڑھیں تو فاصلے یاد آ گئے

:teary2:

Re: رات مے خانے میں اک جام شکستہ دیکھ کر

اپنی پلکوں پر چمکتے آنسوؤں کو دیکھ کر

دشتِ شب میں جگنوؤں کے قافلے یاد آ گئے

Beautiful :k:

Re: رات مے خانے میں اک جام شکستہ دیکھ کر

بہت عمدہ جناب بہت اچھی شیئرنگ ہے