غزل - رکھتی ہے جو اجداد کی دستار سلامت

**

http://www.paklinks.com/gs/

http://www.4shared.com/photo/L_TIc5li/ghazal_-_salamat.html

Aik ghazal aap aHbab ke zauq e mut^ale’a ki nazr

http://www.4shared.com/photo/L_TIc5li/ghazal_-_salamat.html

http://www.4shared.com/photo/L_TIc5li/ghazal_-_salamat.html

**

http://www.paklinks.com/gs/

شاہین فصیح ربانی

غزل

رکھتی ہے جو اجداد کی دستار سلامت
رہتی ہیں اسی قوم کی اقدار سلامت

اک عمر تگ و تاز میں کٹ جاتی ہے یارو!
رہتے نہیں ایسے در و دیوار سلامت

تجھ سے مری تکریم ہے اس بزمِ جہاں میں
رب تجھ کو رکھے اے دلِ خوددار سلامت

کیا زہر میں تیر اپنے بجھائے نہیں تو نے
ہم لوٹ کے آ جاتے ہیں ہر بار سلامت

اے حسن! مسیحائی تری، معجزہ ٹھہری
مر کر بھی رہے گا ترا بیمار سلامت

یہ چاکِ گریباں کا چلن عام رہے گا
جب تک ہے یہاں کوچۂ دلدار سلامت

اے بلبلِ بستاںِ وفا! شاد رہے تو
پھولوں کی دعا ہے، تری چہکار سلامت

ہم ایسی بھی اقرار کی خواہش نہیں رکھتے
اے خودسر و کم دل! ترا انکار سلامت

دنیا کے تغیر نے بگاڑا نہیں کچھ بھی
سورج ہے فصیحؔ اب بھی ضیا بار، سلامت

Re: غزل - رکھتی ہے جو اجداد کی دستار سلامت

[QUOTE]

....
تجھ سے مری تکریم ہے اس بزمِ جہاں میں
رب تجھ کو رکھے اے دلِ خوددار سلامت

کیا زہر میں تیر اپنے بجھائے نہیں تو نے
ہم لوٹ کے آ جاتے ہیں ہر بار سلامت
...
یہ چاکِ گریباں کا چلن عام رہے گا
جب تک ہے یہاں کوچۂ دلدار سلامت
...
ہم ایسی بھی اقرار کی خواہش نہیں رکھتے
اے خودسر و کم دل! ترا انکار سلامت

دنیا کے تغیر نے بگاڑا نہیں کچھ بھی
سورج ہے فصیحؔ اب بھی ضیا بار، سلامت

[/QUOTE]

Faseeh bhai bohat shaandaar ghazal kahi hey aap ney...aek sey barrh ke aek sheir hey...
jo aashaar ziaada pasand aaey wo quote kar raha hooN :)

Re: غزل - رکھتی ہے جو اجداد کی دستار سلامت

**
Amal Bhai!
aap ki iss inayet ke liay bihat mamnoon hooN aap ka.
hamesha khush rehiaye.**

Re: غزل - رکھتی ہے جو اجداد کی دستار سلامت

nice

Re: غزل - رکھتی ہے جو اجداد کی دستار سلامت

**
Thank you very much!**

Re: غزل - رکھتی ہے جو اجداد کی دستار سلامت

Very very nice :k:

Re: غزل - رکھتی ہے جو اجداد کی دستار سلامت

Wah wah! Maza Aa gaya.

Re: غزل - رکھتی ہے جو اجداد کی دستار سلامت

**
Thanks a lot, ji!**

Re: غزل - رکھتی ہے جو اجداد کی دستار سلامت

**
Aap ka bohat shukria< Diwana bhai!**

Re: غزل - رکھتی ہے جو اجداد کی دستار سلامت

Boht Khob…boht aala Ghazal hai bhai :k: