کرتا ھے ہا‘ ہو مجھ میں

کرتا ھے ہا‘ ہو مجھ میں
کون ھے بے قابو مجھ میں
یادیں ھے یا بلوا ھے
چلتے ھیں چاقو مجھ میں
لے ڈوبی جو ناؤ مجھے
تھا اس کا چپو مجھ میں
جانے کن کے چہرے ہیں
بے چشم و ابرو مجھ میں
ہیں یہ کس کے تیغ و الم
بے دست و بازو مجھ میں
جانے کس کی آنکھوں سے
بہتے ہیں آنسو مجھ میں
ڈھونڈتی ھے اک آہو کو
اک مادہ آہو مجھ میں
آدم‘ ابلیس اور خدا
کوئی نہیں یکسو مجھ میں
میں تو ایک جہنم ہوں
کیوں رہتا ھے تو مجھ میں
جون کہیں موجود نہیں
میرا ہم پہلو مجھ میں

joan eliya.

Re: کرتا ھے ہا‘ ہو مجھ میں

I lyk John Eliya poetry v much