سانس لینا ہوا محال مجھے اس محبت سے اب نکال م&#

سانس لینا ہوا محال مجھے
اس محبت سے اب نکال مجھے

اب میں تیری ہی ذمہ داری ہوں
کھو نہ جاؤں کہیں سنبھال مجھے

        اب بہلتا نہیں میں لفظوں سے
        اب نہ دینا کوئی مثال مجھے

        سب کے بارے میں سوچتا ہوں مگر
        خود کا رہتا نہیں خیال مجھے
        ...
        جاتے جاتے وہ کس لئے پلٹا
        اب ستائے گا یہ سوال مجھے

        جو ترے بن گذارنا ٹھہرے
        اِک صدی سا ہے ایک سال مجھے

        صاف کہہ دے جو تیرے دل میں ہے
        ان بہانوں سے اب نہ ٹال مجھے

        یاد رکھا نہ بھول پایا ہوں
        ہے اسی بات کا ملال مجھے

Re: سانس لینا ہوا محال مجھے اس محبت سے اب نکال

Bohat khoobsoorat ghazal he IS :k: thanx for sharing it with us :slight_smile:

Re: سانس لینا ہوا محال مجھے اس محبت سے اب نکال

IS very nice :k:

Re: سانس لینا ہوا محال مجھے اس محبت سے اب نکال &

very nice 1 inno paye :)