میں خوف زدہ ہوں

میں خوف زدہ ہوں

میں خوف زدہ ہوں

اس بچے کی طرح

جس کا تنکوں سے بنا گھر

تیز ہوائوں کی زد میں ہو

میں اپنے خوابوں میں

سیاہ تصویروں کو اڑتے دیکھ رہا ہوں

میری نظمیں بند ہونٹوں پر

خاموش ہیں

تیز ہوائوں کی زد میں

میرا جسم پناہ کی تلاش میں ہے

میں بند دروازے پر دستک دیتا ہوں

میں چیختا ہوں

مگر آواز ہونٹوں سے بہہ جاتی ہے

رقص گاہ میں تیرتی

جسموں کی خوشبو صبح کی روشنی میں گھلتی جا رہی ہے

تم نے خاموشی کو تھا م لیا ہے

شاید تم ناراض ہو

اور میرے لئے خود کو سمٹنا دشوار ہے

میں مٹی کی طرح

اپنے ہاتھوں سے پھسلتا جارہا ہوں

تمہاری خاموشی کو توڑنے کے لئے

میں خود کو مٹاتا جا رہاہوں

Re: میں خوف زدہ ہوں

Nice very nice :k:

Re: میں خوف زدہ ہوں

:crying: buhat khoub

Re: میں خوف زدہ ہوں

IS aaina na dekho :stuck_out_tongue:

btw very nice :crying:

Re: میں خوف زدہ ہوں

reaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaly nice..

Re: میں خوف زدہ ہوں

nice :crying: