آرزو کے رنگ نکھرے ، گنگنائ زندگی

**
**آرزو کے رنگ نکھرے ، گنگنائ زندگی

مل گئے جب تم تو اپنی مسکرائ زندگی

اپنے رنج و غم میں بھی حا صل ھوئ آسودگی

اسکے لہجے میں چھپی اچھی لگی افسردگی

اک تصور ہے مسلسل ، یا کوئ دیوانگی ؟

یہ مجھے کس راہ پر ہے لے کے آئ زندگی ؟

ناز ہے یہ کس کی آمد؟ پھول کلیاں کھل اٹھیں

راستے روشن ہوئے ، اور گنگنائ زندگی

ھے یہ کوئ خواب ، یا کوئ دعا کام آگئ

اسکو پا کر یوں لگا ، کہ رنگ لائ بندگی

Re: آرزو کے رنگ نکھرے ، گنگنائ زندگی

Good one …:k: