*** معرکہ حق وباطل ***

**[RIGHT]
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

معرکہ حق وباطل

جب خالق کائنات نے انسانیت کو تخلیق بخشی ہے تب سے رحمانیت اور شیطانیت کے مابین معرکہ حق و باطل شروع ہوا ہے۔۔۔ دو پارٹیاں معرض وجود میں آئی ہیں حزب اللہ اور حزب الشیطان، ابلیس نے نص کے خلاف قیاس کو استعمال کر کے آدم علیہ السلام کا مقابلہ کیا نص کے خلاف یہ سب سے پہلا قیاس تھا پھر شیطان نے بنو آدم کی اکثریت کو اپنے پیچھے لگا کر اُن کو گمراہ کرنے کی کامیاب کوشش کی اور آج تک کرتا چلا آرہا ہے کبھی افراط کی شکل میں اور کبھی تفریط کی صورت میں۔۔۔۔ ابلیس لعین اور اُس کی ذریت کی یہ کوشش قیامت تک جاری رہے گی روز قیامت بھی انسانوں کے دو ہی گروہ ہوں گے ایک گروہ کو جنت کی لازوال نعمتوں میں داخل کردیا جائے گا اور دوسرے گروہ کو جہنم کی دہکتی ہوئی آگ کے حوالے کر دیا جائے گا حق و باطل کی یہ کشمکش روز اول سے ہے اور آج بھی دنیا میں دو ہی گروہ پائے جاتے ہیں۔۔۔

اللہ تعالٰی نے قرآن کریم میں دعوت انبیاء کے سلسلے میں ایک باقاعدہ کلیہ بطور دلیل نقلی اجماعی بیان کیا ہے اللہ وحدہ لاشریک کا فرمان ہے کہ!۔

اور ہم نے ہر جماعت میں پیغمبر بھیجا کہ خدا ہی کی عبادت کرو اور بتوں (کی پرستش) سے اجتناب کرو۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور بعض ایسے ہیں جن پر گمراہی ثابت ہوئی۔ سو زمین پر چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا (النحل۔٣٦)۔۔۔

نوح علیہ السلام سے لے کر بنی اسرائیل کے آخری نبی عیٰسی علیہ السلام تک کم و بیش ہر نبی کی دعوت کے نتیجے میں دو ہی گروہ سامنے آئے ہیں مثال کے طور پر جب صالح علیہ السلام یہی دعوت لے کر قوم سے مخاطب ہوئے ہیں تو قرآن کہتا ہے ناگہاں قوم دو حصوں میں بٹ کر آپس میں ٹکرائی !۔بس ہم مسلمانوں کو اللہ کی وحدانیت کا اقرار کرنا ہے کلمہ شہادت میں بھی پہلے نفی پھر اثبات ہے قرآن نے بھی پہلے کفر بالطاغوت پھر ایمان باللہ کی دعوت فکر دی ہے۔۔۔

پس اہل حق کی یہ ذمداری ہے کہ وہ لومۃ لائم سے بے خوف ہو کر ڈنکے کی چوٹ ببانگ دہل باطل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اللہ کے بندوں کے سامنے اللہ کا نازل کردہ سچا دین پیش کریں یہیں انبیاء کی سنت ہے۔۔۔

سنت کی حفاظت میں جو چاہو تو سزا دو
یہ فرض بہرحال ادا کرتے رہیں گے۔
وسلام۔۔۔[/RIGHT]**

Re: *** معرکہ حق وباطل ***

That is correct, who is going to punish you if you obey this sunnah ?

Are you talking about the sunnah of Daw'wat-e-Haq or someother activity you name as sunnah like Dawat-e-Islami's "Sunnaton Bhara Ijtemah"

Re: *** معرکہ حق وباطل ***

Salam...
ager bat ko urdu zaban ma kia jai tu ma samajta hon bahter hoga marey lian k ap k jawabat dai sakon... lakin bat dawat-e-haq ke kee ja rahee ha... es dawat ka dawat-e-islami sa koi taloq nahi... umeed ha ap next time urdu ya roman urdu ma bat kren ga.
wasalam...

Re: *** معرکہ حق وباطل ***

Actually the problem is that i am not comfortable in writing or reading roman urdu. If you do not understand english than i will give it a try. Should I?