To My Quaid

https://fbcdn-sphotos-e-a.akamaihd.net/hphotos-ak-prn2/q71/9311_390928751034715_1229277706_n.jpg


**آج کا دن ھی تھا
جس میں قائد میرا
هم سے رخصت ھوا
اشک رونے لگے
اک تصور میں سب لوگ
کھونے لگے
کوئی چپ نہ رھا
پر نہ کچھ کر سکا
وه نہ پھر آسکا
جسم اسکا زمیں کی نظر ھو گیا
وه جو اخبار تھا وه خبر ھو گیا
ملک اسکا یتیمی میں کهینچا گیا
اس پہ صدمے کا گہره اثر ھو گیا
اشک روتے رھے
خواب سوتے رھے
کندھے کندھوں پہ
محرومی ڈھوتے رھے
وه نہ پھر آسکا
اپنےبچوں کے دل سے نہ پر جاسکا
وه چلا تو گیا
ان کےچہرےپہ آنکھیں بنا کرگیا
خواب ان کوخوشی کے تھما کر گیا
ان کے سینے میں دھڑکن بسا کر گیا
خود کو کند ھوں پہ اپنے اٹھا کر گیا

آج کا دن ھی تھا
آج کا دن ھی تھا

**

Re: To My Quaid

wo jo akhbaar tha khabar ho gaya :(

Re: To My Quaid

Pakistan ka sab se bara nuqsaan