This pics says it all....

so apparently hazb ul mujahididn is a banned terrorist organization in pakistan… and yet it arranges a jalsa in the middle of Lahore against Modi right when we had highest security alert. and no one in the whole govt dares challenging them

the issue is not challenging modi visit..every party has a right to do it but a banned organization? this is the core issue…this PMLN govt is simply not serious in eradicating terrorism or radicalization. they just cant do it. PERIOD.

and what about our agencies? those agencies who will do anything when they want to. where are they?

Ejaz Awan

یہ ھے شہر لاہور سے ایک تصویر
یہاں پنجاب کا وزیر اعلیٰ قیام پزیر ھے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم کی رہائش بھی اسی شہر میں ھے ۔ وفاق کا صوبے میں نمائندہ گورنر بھی یہیں رہتا ھے ۔ صوبے کا وزیر داخلہ ، صوبے کے امن و امان کے ذمہ دار تمام افسران بھی اسی شہر میں جگہ جگہ اپنے دفاتر میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتے ہیں ۔ ڈی سی او لاہور ، ڈی پی او ، سی پی او اور نہ جانے کن کن ناموں سے انتظامیہ اس شہر میں سرگرم عمل رہتی ہے اور اسی شہر میں ایک دن ہمسایہ ملک کا وزیر اعظم تشریف فرما ہوتا ہے ۔ شہر کی سیکورٹی ہائی الرٹ ھے ۔
لیکن صاحبان
اسی دن اسی لاہور شہر میں ایک کالعدم تنظیم جلسہ کرتی ہے لیکن اتنی بڑی انتظامیہ کو پتا ھی نہیں چلتا ، کالعدم تنظیم کے اراکین سٹیج پر کھڑے ہو کر حکومتی اقدامات کو چیلنج کرتے ہیں ۔ لیکن حکومت کے قائم کردہ تمام ادارے کچھ پی کر سوئے رھتے ھیں اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے کے مرتکب ہوتے ہیں ۔ اس ایک واقعے سے ہی دہشت گردی کے خلاف حکومت کی سنجیدگی آشکار ہو گئی ہے ۔ جو حکومت اپنے ایک اہم مرکزی شہر میں کالعدم تنظیموں کے جلسے جلوسوں پر پابندی نہیں لگا سکتی اس حکومت سے دہشت گردی کو ختم کرنے کی امید بے کار سمجھی جانی چاھئے

https://scontent-lax3-1.xx.fbcdn.net/hphotos-xpt1/v/t1.0-9/s851x315/1913665_10201215884154891_7448404100403811146_n.jpg?oh=079b72ce88ec64e274375ae3d9dccf3d&oe=57111961

1 Like