بی ايل اے ايک مسلح عليحدگی پسند گروہ ہے جو عمومی طور پر پاکستان کے بلوچ علاقوں ميں عام شہريوں اور سيکورٹی فورسز کو نشانہ بناتا ہے۔ بی ايل اے نے گزشتہ برس کے دوران دہشت گردی کی کئ کاروائياں کی ہيں جن ميں اگست 2018 ميں خود کش حملہ بھی شامل تھا جس ميں بلوچستان ميں چينی انجينيرز کو نشانہ بنايا گيا۔ علاوہ ازيں نومبر 2018 ميں کراچی ميں چينی قونصل خانے پر حملہ کيا گيا اور مئ 2019 ميں گوادر ميں ايک نجی ہوٹل پر حملہ اس گروہ کی کاروائيوں ميں شامل ہے۔
دہشت گرد قرار ديے جانے کے فيصلے سے افراد اور تنظيموں کو تنہا کرنا اور ان کے اصل روپ کو دنيا کے سامنے عياں کرنا مقصود ہوتا ہے۔ علاوہ ازيں دہشت گرد قرار ديے جانے والے عناصر کی امريکی معاشی نظام تک رسائ کو روک ديا جاتا ہے۔ علاوہ ازيں يہ فيصلہ امريکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ديگر حکومتوں کی کاروائيوں ميں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
امريکی وزارت خارجہ کی جانب سے دہشت گرد قرار ديے جانے والے افراد اور تنظيموں کی مکمل لسٹ اس لنک پر ديکھی جا سکتی ہے۔
About a week ago I read about BLA and I almost fell off the chair laughing, Like they say “there is no honor among thieves” The granddaddy of all terrorist declares BLA an international terrorist organization. I wonder what BLA did to the good old daddy!!!
Thank You US for ban of Myanmar army leadership
Need some action against India also for their cruelty in Indian occupied Kashmir
ہم میانمار (برما)کی فوج کی سینیئر قیادت کے دورہ امریکہ پر پابندی کی تعریف کرتے ہیں اور امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں امریکہ پہلا ملک ہے جس نے میانمار کی فوج کی سینیئر قیادت کے خلاف اعلانیہ ایکشن لیا ہے۔ امریکہ سے درخواست ہے کہ کشمیر میں بھارت اسی قسم کی کاروائیاں کر رہا ہے بھارتی قیادت پر بھی پابندیاں لگائی جائیں