**
لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
…
لاہور: (دنیا نیوز) پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر لاہور کے علاقے کاہنہ میں کارروائی کی۔ اس دوران سرفراز نامی مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم آبادی سے دور کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر تھا۔ مبینہ دہشتگرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں باردو، ڈیٹونیٹر، ٹی این ٹی سلیب اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لاہور میں پرانی انار کلی اور ریلوے سٹیشن پر دھماکے کرنا چاہتا تھا۔ اس مقصد کیلئے بم بھی بنا رہا تھا۔ ملزم کے مطابق شہر میں اس کے دیگر ساتھی بھی موجود ہیں۔
**
Another this Jaish or that Jaish or this Lashkar or that Lashkar may claim to be readying the plan. People just love to claim responsibilty for free publicity.
AlhamdolilAllah the plan was thwarted in time.