Taliban no more terrorists?

Re: Taliban no more terrorists?

[RIGHT]
طالبان سے سياسی مفاہمت کے حوالے سے امريکی حکومت کا موقف واضح اور مستقل ہے۔ يہ موقف ايک اصول اور ضابطہ کار کے عين مطابق ہے۔ اس ضمن ميں مختلف اشخاص کی انفرادی حيثيت اور گروہوں کی اہميت نہيں ہے۔

جیسا کہ سيکر ٹری کلنٹن نے کل کہا تھا کہ

" يہ عمل ابھی ابتدائ مراحل میں ہے۔ قطر میں طالبان کا سياسی دفتر کھولنے کے ليے تائيد اور حمايت حاصل ہے ليکن اس بارے ميں ابھی کوئ حتمی فيصلہ نہیں ہوا۔"

جيسا کہ میں نے اپنی پچھلی پوسٹنگ ميں ذکر کیا ہے کہ امريکہ افغان قيادت کے زير اثر مفاہمت اور بحالی کے ايسے عمل کی حمايت کرتا ہے جس کا مقصد ان عناصر کو دوبارہ معاشرے ميں شامل کرنا ہے جو تشدد کو ترک کريں، القائدہ اور ان سے ملحق گروہوں سے تعلقات کو ختم کريں اور افغان آئين کے تحت زندگی گزارنے کو ترجيح

ديں جس ميں افغان مردوں اور عورتوں کے حقوق کا تحفظ شامل ہے۔

ذوالفقار – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov