Re: Statement by President Obama on the Occasion of Ramadan
[RIGHT]**
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ ميڈيا کے بعض حلقوں کی جانب سے غلط تاثر اور حقائق کے برعکس امريکی حکومت نے ايف 16 طياروں کی پاکستان کو فروخت کے ضمن ميں نا تو کوئ پابندی عائد کی ہے اور نا ہی اس ضمن ميں کوئ قدغن ہے۔
يہ تاثر بھی حقيقت پر مبنی نہيں ہے کہ امريکی حکومت اس بات کی مخالفت کر رہی ہے کہ پاکستان کو اس ٹيکنالوجی تک دسترس دی جاۓ۔
پاکستان اور افغانستان کے ليے نمايندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے اوبامہ انتظاميہ کی جانب سے پاکستان کو اس ٹيکنالوجی کی منتقلی کے فيصلے کا بھرپور دفاع کيا ہے اور يہ واضح کيا ہے کہ يہ خود امريکہ کے اپنے مفاد ميں ہے۔
اس ايشو کے حوالے سے امريکہ حکومت کے موقف کو انھوں نے ان الفاظ کے ساتھ بيان کيا ہے
“امريکی انتظاميہ ايف 16 طياروں کی پاکستان کو فروخت کی مکمل حمايت کرتی ہے۔ يہ معاملہ دونوں ممالک کے متعلقہ عسکری گروہوں کے مابين وقت گزرنے کے ساتھ طے پا گيا ہے اور يہ افواج پاکستان کی انسداد دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے ضمن ميں جاری سپورٹ کا حصہ ہے”۔
امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کی جاری امداد کے تناظر ميں فروری 2016 ميں پاکستان کو آٹھ ايف سولہ طياروں کی فروخت کی باقاعدہ منظوری دی گئ اور يہ طيارے لاک ہيڈ مارٹن کمپنی کی جانب سے بناۓ جانے تھے۔ صرف يہی نہيں بلکہ 699 ملين ڈالرز کے اس معاہدے ميں ريڈار اور ديگر سازوسامان بھی شامل تھا۔
تاہم امريکی سفارت خانے کے ترجمان جان کربی نے واضح کيا کہ امريکی کانگريس کی جانب سے مخالفت کی وجہ سے امريکی حکومت کے بيرونی ممالک کو عسکری بنيادوں پر دی جانے والی امداد کے ليے جو فنڈ مختص کيا گيا ہے، اسے ان طياروں کی فروخت کے ليے استعمال نہيں کيا جا سکتا ہے۔
يہ فيصلہ نا تو غير معمولی ہے اور نا ہی يہ کوئ انہونی بات ہے۔ يہ امريکی حکومت ميں شفافيت اور احتساب کے ضمن ميں رائج طريقہ کار کے عين مطابق ہے، خاص طور پر ايسے معاملات جو امريکی ٹيکس دہندگان کی جانب سے حاصل شدہ فنڈز سے متعلق ہوتے ہيں۔
امريکہ نے پاکستان پر واضح کر ديا ہے کہ امريکی کانگريس کے ممبران کی جانب سے مخالفت اور اعتراض کے بعد پاکستان کو امريکی ايف 16 طياروں کی فروخت کے ليے از خود فنڈز فراہم کرنا ہوں گے۔
“کانگريس کی جانب سے اعتراض کے بعد، ہم نے پاکستان کو بتا ديا ہے کہ اس مقصد کے ليے انھيں اپنے قومی فنڈزکو استعمال کرنا ہو گا”۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
**
http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg
[/RIGHT]