Re: Silence of conservatives: Why no one is protesting an attack on Malala Yousafzai?
حقیقت يہ ہے کہ ان الزامات میں بالکل کوئی صداقت نہيں، دلچسپ بات يہ ہے کہ خود ان کی قانونی ٹيم نے يہ واضح کيا ہے کہ ان پر گرفتاری کے دوران کسی بھی قسم کا تشدد نہيں کيا گيا۔ ڈاکٹر صدیقی باقی قيديوں کی طرح امریکی آئين کے تحت پوری طبی دیکھ بھال اور توجہ کی مستحق ہيں۔
سازشی نظريات کو تسليم کرنے والے وہ دوست جو اس کيس کو بنياد بنا کر امريکی معاشرے اور يہاں کے نظام کو ہدف تنقيد بناتے ہيں، انھيں ياد رکھنا چاہیۓ کہ خود ڈاکٹر صدیقی بھی اسی معاشرے اور نظام کا حصہ رہی ہيں اور انھوں نے اپنی مرضی سے اسی نظام کے اصولوں کے تحت قريب ایک دہائی زندگی گزاری ہے۔ ان کے ايک بھائی اب بھی اپنے اہل خانہ سمیت اسی معاشرے اور نظام میں رہائش پذیر ہيں۔
ڈاکٹر صدیقی کو اپنے وکيلوں اور پاکستانی کونسلرز تک اس وقت بھی رسائی حاصل ہے اور ايک قيدی کی حيثيت سے انھيں مخصوص قانونی حقوق بھی حاصل ہيں۔ انھيں اور ان کے وکلاء کو اس بات کا اختيار ہے کہ وہ کسی بھی زيادتی کے حوالے سے مناسب تاديبی کاروائی کريں اور اگر وہ يہ سمجھتے ہيں کہ کسی بھی طرح سے ان کے حقوق پامال کيۓ گۓ ہيں تو متعلقہ حکام کو اس بارے ميں آگاہ کرسکتے ہيں۔
**
ا****فشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ**
[EMAIL=“[email protected]”][email protected]
www.state.gov
USUrduDigitalOutreach - Washington, DC - Community | Facebook