.
Restored attachments:
Re: Shab-e-Qadar ki khaas dua
[RIGHT]رمضان المبارک
حضرت رسول خدا صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ماہِ رمضان المبارک بہت ہی بابرکت اور فضیلت والا مہینہ ہے اور یہ صبر و شکر اور عبادت کا مہینہ ہے اور اس ماہ مبارک کی عبادت کا ثواب ستر درجہ عطا ہوتا ہے جو کوئی اپنے پروردگار کی عبادت کرکے اس کی خوشنودی حاصل کرے گا۔ اس کی بہت بڑی جزا خدا وندہ تعالٰی عطا فرمائے گا۔
**
**پہلی شبِ قدر
حضور انور سرکار دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ میری اُمت میں سے جو مرد یا عورت یہ خواہش کرے کہ میری قبر نور کی روشنی سے منور ہو تو اسے چاہئیے کہ ماہِ رمضان المبارک کی شب قدروں میں کثرت کے ساتھ عبادتِ الٰہی بجا لائے کہ ان مبارک اور متبرک راتوں کی عبادت سے اللہ پاک اس کے نامہء اعمال سے برائیاں مٹاکر نیکیوں کا ثواب عطا فرمائے۔
شبِ قدر کی عبادت ستر ہزار شب کی عبادتوں سے افضل ہے۔
اکیسویں (21) شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء قدر ایک ایک بار۔ سورہء اخلاص ایک ایک مرتبہ پڑھے۔ بعدِ سلام کے ستر مرتبہ درود پاک پڑھے۔ انشاءاللہ تعالٰی اس نماز کے پڑھنے والے کے حق میں فرشتے دعائے مغفرت کریں گے۔
اکیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورہء فاتحہ کے بعد سورہء قدر ایک ایک بار۔ سورہء اخلاص تین تین مرتبہ پڑھنی ہے بعد سلام کے نماز ختم کرکے ستر مرتبہ استغفار پڑھے۔ انشاءاللہ تعالٰی اس نماز اور شبِ قدر کی برکت سے اللہ پاک اس کی بخشش فرمائے گا۔
دوسری شبِ قدر
ماہِ مبارک کی تیئسویں (23) شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ اور ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء قدر ایک ایک بار۔ سورہء اخلاص تین تین بار پڑھے۔
انشاءاللہ تعالٰی واسطے مغفرت گناہ کے یہ نماز بہت افضل ہے۔
تیئسویں(23) شبِ قدر کو آٹھ رکعت نماز چار سلام سے پڑھنی ہے۔ ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء قدر ایک ایک دفعہ سورہء اخلاص ایک ایک بار پڑھے۔ بعد سلام کے سر مرتبہ کلمہء تمجید پڑھے اور اللہ تعالٰی سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرے۔ اللہ تعالٰی اس کے گناہ معاف فرما کر انشاءاللہ تعالٰی مغفرت فرمائے گا۔
تیسری شبِ قدر
ماہِ رمضان کی پچیس (25) تاریخ کی شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ بعد سورہء فاتحہ کے سورہء قدر ایک ایک بار۔ سورہء اخلاص پانچ پانچ مرتبہ ہر رکعت میں پڑھنی ہے۔ بعد سلام کے کلمہء طیب ایک سو دفعہ پڑھنا ہے۔ درگاہِ رب العزت سے انشاءاللہ تعالٰی بیشمار عبادت کا ثواب عطا ہوگا۔
پچیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء قدر تین تین مرتبہ ۔ سورہ اخلاص تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے ستر دفعہ استغفار پڑھے۔ یہ نماز بخشش گناہ کے لئے بہت افضل ہے۔
پچیسویں (25) شب کو دو رکعت نماز پڑھنی ہے ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء قدر ایک ایک مرتبہ۔ سورہء اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے ستر دفعہ کلمہء شہادت پڑھنا ہے۔
یہ نماز واسطے نجات عذابِ قبر بہت افضل ہے۔
چوتھی شبِ قدر
ستائیسویں (27) شب قدر کو بارہ رکعت نماز تین سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء قدر ایک ایک مرتبہ، سورہ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھنی ہے۔ بعد سلام کے ستر مرتبہ استغفار پڑھے۔ اللہ تعالٰی اس نماز کے پڑھنے والے کو نبیوں کی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا۔ انشاءاللہ العظیم
ستائیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورہء فاتحہ کے بعد سورہء قدر تین تین دفعہ۔ سورہء اخلاص ستائیس مرتبہ پڑھ کر گناہوں کی مغفرت طلب کرے۔ انشاءاللہ تعالٰی اس کے تمام پچھلے گناہ اللہ پاک معاف فرمائے گا۔
ستائیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھنی ہے۔ ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء تکاثر ایک ایک بار۔ سورہء اخلاص تین تین بار پڑھے۔ اس نماز کے پڑھنے والے پر سے اللہ پاک موت کی سختی آسان کرے گا۔ انشاءاللہ تعالٰی اس پر سے عذابِ قبر بھی معاف ہو جائے گا۔
ستائیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء اخلاص سات سات مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے ستر دفعہ یہ تسبیح معظّم پڑھنی ہے۔
اَستَغفِرُاللہَ العَظِیمَ الَّذِی لاَاِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ وَاَتُوبُ اِلَیہِ
انشاءاللہ تعالٰی اس نماز کو پڑھنے والے اپنے مصلّٰے سے نہ اٹھیں گے کہ اللہ پاک اس کو اور اس کے والدین کے گناہ معاف فرما کر مغفرت فرمائے گا اور اللہ تعالٰی فرشتوں کو حکم دے گا کہ اس کے لئے جنّت آراستہ کرو اور فرمایا کہ وہ جب تک تمام بہشتی نعمتیں اپنی آنکھ سے نہ دیکھ لے گا۔ اس وقت تک موت نہ آئے گی۔ واسطے مغفرت یہ نماز بہت ہی افضل ہے۔
ستائیس شب کو دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ ء الم نشرح ایک ایک بار۔ سورہء اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ بعدسلام ستائیس مرتبہ سورہء قدر پڑھے۔
انشاءاللہ العظیم واسطے ثواب بیشمار عبادت کے یہ نماز بہت افضل ہے۔
ستتائیسویں شب کو چار رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء قدر تین تین دفعہ ۔ سورہ اخلاص پچاس پچاس مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام سجدہ میں سر رکھ کر ایک مرتبہ یہ کلمات پڑھے:۔
سُبحَان اللہِ وَالحَمدُِللہِ وَلاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَاللہُ اَکبَر ط
اس کے بعد جو حاجت دنیاوی یا دینوی طلب کرے۔ وہ انشاءاللہ تعالٰی درگاہِ باری تعالٰی میں قبول ہوگی۔
پانچویں شب قدر
انتیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سروہء قدر ایک ایک بار۔ سورہء اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے بعد سلام کے سورہء الم نشرح ستر مرتبہ پڑھے۔
یہ نماز واسطے کامل ایمان کے بہت افضل ہے۔
انشاءاللہ تعالٰی، اللہ تبارک و تعالٰی اس نماز کے پڑھنے والے کو دنیا سے مکمل ایمان کے ساتھ اٹھائے گا۔
ماہِ رمضان کی انتیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء قدر ایک ایک بار۔ سورہء اخلاص پانچ پانچ مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے دورد شریف ایک سو دفعہ پڑھے۔
انشاءاللہ تعالٰی اس نماز کے پڑھنے والے کو دربارِ خداوندی سے بخشش اور مغفرت عطا کی جائے گی۔
ماہِ رمضان المبارک کے وظائف
ماہِ رمضان کی پہلی شب بعد نماز عشاء ایک مرتبہ سورہء فتح پڑھنا بہت افضل ہے۔
ماہِ رمضان کی پہلی شب بعد نماز تہجد آسمان کی طرف منہ کرکے بارہ مرتبہ یہ دعاء پڑھنی بہت افضل ہے۔
لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ الحَقُّ القَیُّومُ القآئِمُ عَلٰی کُلِّ نَفسٍ بِماَ کَسَبَت
اس کے پڑھنے والے کو بے شمار نعمتیں اللہ تعالٰی کی طرف سے عطا کی جائیگی۔
ماہِ رمضان المبارک میں روزانہ ہر نماز کے بعد اس دعائے مغفرت کو تین مرتبہ پڑھنا بہت افضل ہے۔
اَستَغفِرُاللہَ العَظِیمَ الَّذِی لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الحَیُّ القَیُّومَ ط اِلِیہِ تَویَۃً عَبدٍ ظاَلِمٍ لاَ یَملِکُ نَفسِہ ضَرّاً وَّلاَ نَفعاً وَّلاَ مَوتاً وَّلاَ حَیاَۃً وَّلاَ نَشُورَا ط
رمضان شریف میں ہر نماز عشاء و تراویح کے بعد روزانہ تین مرتبہ کلمہ طیّب پڑھنے کی بہت فضیلت ہے۔ اوّل مرتبہ پڑھنے سے گناہوں کی مغفرت ہوگی۔ دوسری دفعہ پڑھنے سے دوزخ سے آزاد ہونا۔تیسری بار پڑھنے سے جنّت کا مستحق ہوگا۔
ماہِ رمضان المبارک کی اکیسویں شب کو اکیس مرتبہ سورہء قدر پڑھنا بھی بہت افضل ہے۔
تیئسویں (23) شب کو سورہء یٰس ایک مرتبہ ۔ سورہ رحمٰن ایک مرتبہ پڑھنی بہت افضل ہے۔
پچیسویں (25) شب کو سات مرتبہ سورہ دخان پڑھے۔ انشاءاللہ تعالٰی اللہ پاک اس سورہ کے پڑھنے کے باعث عذاب قبر سے محفوظ رکھے گا۔
پچیسویں (25) شب کو سات مرتبہ سورہء فتح پڑھنا واسطے ہر مُراد کے بہت افضل ہے۔
ستائیس (27) شب قدر کو ساتوں حٰم پڑھے یہ ساتوں حم عذابِ قبر سے نجات اور مغفرت گناہ کے لئے بہت افضل ہیں۔
ستائیس (27) شب کو سورہء ملک سات مرتبہ پڑھنی واسطے مغفرت گناہ بہت فضیلت والی ہے۔
ماہِ رمضان المبارک کی انتیس شب کو سات مرتبہ سورہء واقعہ پڑھے انشاءاللہ تعالٰی ترقی رزق کے لئے بہت افضل ہے۔
ماہِ رمضان کی کسی شب میں بعد نمازِعشاء سات مرتبہ سورہء قدر پڑھنی بہت افضل ہے۔ انشاءاللہ تعالٰی اس کے پڑھنے سے ہر مُصیبت سے نجات حاصل ہوگی۔
جمعۃ الوداع
رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بعد نمازِ ظہر دو رکعت نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں سورہء فاتحہ کے بعد سورہء زلزال ایک بار سورہ اخلاص دس مرتبہ۔ دوسری میں بعد سورہء فاتحہ سورہء کافرون تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے دس مرتبہ درود شریف پڑھے۔ پھر دو رکعت نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء تکاثر ایک بار، سورہ اخلاص دس دفعہ، دوسری رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے آیۃ الکرسی تین مرتبہ، سورہ اخلاص پچیس مرتبہ۔ بعد سلام کے درود شریف دس دفعہ پڑھے۔
اس نماز کے بے شمار فضائل ہیں اور اس نماز کے پڑھنے والے کو اللہ پاک قیامت تک بے انتہا عبادت کا ثواب عطا فرمائے ا۔
انشاءاللہ تعالٰی۔[/RIGHT]
Re: Shab-e-Qadar ki khaas dua
Thanks for posting. :)
Yesterday, at my masjid the mulana sahab said that you should recite lot of surat-e-qadar on the nights of qadar.
Re: Shab-e-Qadar ki khaas dua
jazakAllah
Re: Shab-e-Qadar ki khaas dua
Thanks for sharing
Re: Shab-e-Qadar ki khaas dua
JazakAllah for the attachment!