Shaam Us`sy bata`na...

[RIGHT]**
شام اُسے بتانا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

اے شام اُسے بتانا
سراب اُس کی جستجو کے
نصاب اُس کی آرزو کے
چار سو بکھرے ہوئے ہیں
کسک رُتوں کی داستانیں
ہر لفظ میں بند ہیں
میری آنکھیں سائے کی مانند چُپ ہیں
مگر ان میں بسا انتظار
اب بھی زندہ ہے
اے شام اُسے بتانا
اُسے اپنے اندر زندہ رکھتے رکھتے
میرے سارے جذبے جھلس گئے ہیں
پاسِ وفا کے بھرم میں
میرا سکوں جل چکا ہے
میری آنکھوں میں بس
راکھ ہی راکھ ہے
جن میں پر لمحہ
اُس کی محبت کی چنگاری
بھڑکتی رہتی ہے
اےشام اُسے بتانا
پہلے بھی پانیوں میں رہتے تھے
اب بھی سمندر میں گھر بنایا ہے
ڈوبتے سورج کی زرد روشنی سے
خود کو اضطراب کے سنگھار سے سجایا ہے
ڈھلتی شام سے لے کر
ڈھلتی شام تک
لہو نے اُسی کا ریاض کیا ہے
جس سے
میری خلوتیں ، میری جلوتیں
ہر گھڑی آباد ہیں
اے شام اُس سے پوچھنا
کیا میری ساری راتیں
فراق کی رُت میں بسر ہوں گی؟
اور مجھے نتانا کہ
میں خود کو کیسے سمجھاؤں
کہ ادھوری خواہش
ہونٹوں کو خشک
اور آنکھوں کو نم رکھتی ہے

اے شام اُسے بتانا
کہ اس برباد ، گیلے نگر میں
میں ہی نہیں
وہ بھی رہتا ہے

اُس سے کہنا

کہ میرے اندر وہ اس طرح ہے
جس طرح عشامیں وتر
میرے ساتھ ساتھ بھی
مجھ سے جدا بھی
اے شام اُسے بتانا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

**[/RIGHT]

Re: Shaam Ussy batana...

Isse kaise padhana hai.. mujhe taweez aur naqsh e sulemani padhne nahin aate enter10 bhai :)

Re: Shaam Ussy batana...

size bara krny ki koshish kr raha hoon

Re: Shaam Ussy batana…

اے شام اُسے بتانا

leekan kuch faida ho tou :hinna:

Re: Shaam Ussy batana…

Ab to theak hy bro..??