I guess it will not end until FATA decides to kick out undesired elements.
**
شمالی وزیرستان: میزائل حملہ، سات ہلاک
**
عبدالحئی کاکڑ / دلاور وزیر خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
باراک اوبامہ کے دورِ صدارت میں یہ پہلا میزائل حملہ ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک امریکی میزائل حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حملے میں میر علی کے مقام پر ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔
مقامی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین افراد مقامی اور چار عرب ہیں۔
باراک اوبامہ کے امریکی صدارت کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان میں یہ پہلا میزائل حملہ ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوسی طیاروں نے مبینہ طور پر تحصیل میر علی سے تقریباً دو کلومیٹر دور واقع زیرکی میں ایک گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ مقامی طالبان نے مذکورہ گھر کو محاصرے میں لے لیا ہے اور وہاں سے لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔
اس سلسلے میں جب پاکستانی فوج کے ترجمان اطہر عباس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں حملے کی اطلاع پہنچی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو پارہی ہے۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب جمعرات کو ہی پاکستانی حکام نے ملک کے دورے پر آئے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل جاپ ڈی ہوپ کے ساتھ ملاقاتوں میں سرحد پار سے ڈرونز طیاروں کے حملے روکنے پر زور دیا تھا۔
پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چند ماہ قبل اس امید کا اظہار کیا تھا کہ امریکہ کے نومنتخب صدر باراک اوبامہ کی بیس جنوری کو حلف لینے کے بعد پاکستانی سرزمین پر جاسوسی طیاروں کے حملے بند ہوجائیں گے۔
شمالی وزیرستان میں آخری بار سولہ دسمبر کو ڈرونز کا مبینہ حملہ ہوا تھا جس کے بعد طالبان نے صرف ایک ماہ کے دوران پندرہ سے زائد افراد کو امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کردیا تھا۔طالبان نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے جاسوسوں کےنیٹ ورک کو کمزور کردیا ہے۔
source -
bbc. co. uk/urdu/pakistan/story/2009/01/090123_waziristan_missile_attack.shtml
note: remove spaces in bbc and co. Urdu headings are not transfered correctly as url