[RIGHT]
سمجھ لینا محبت ہے
اگر سانسیں مہک جائیں
اگر آنکھیں چھلک جائیں
اگر خوابوں کی خواہش ہو
اگر پھولوں کی بارش ہو
اگر ہنستے ہوئے
رونے کو جی چاہے اکیلے میں
اگر کوئی دیکھ کر تم کو
کہیں کھو جائے میلے میں
اگر تم پوچھنے جاؤ
کہ آخر کیا حقیقت ہے
اور اس کا یہ جواب آئے
" مجھے تو تم سے نفرت ہے "
سمجھ لینا محبت ہے
سمجھ لینا محبت ہے
[/RIGHT]