Red Light in Islamabad

Re: Red Light in Islamabad

I have just copied thesec omments from a site but it looks my own voice on this topic.
بھائی جی یہ کشکول ٹوٹے گا تو ہم آزاد قوم کہلوائیں گے ورنہ تو پتہ نہیں ہمیں کون کون سے مطالبے ماننے پڑیں گے. قوم پیٹ پر پتھر باندھنے کو تیار ھے لیکن یہ ایلیٹ کلاس اپنی عیاشیاں ترک نہیں کرنا چاہتی. بھٹو نے کہا تھا کہ گھاس کھا لیں گے لیکن ایٹمی طاقت ضرور بنیں گے. قوم نے اسکی آواز پر لبیک کہا اور آج ہم الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے پوری دنیا کی مخالفت کے باوجود ایٹمی طاقت ہیں. نواز شریف نے قرض اتارو ملک سنوارو کا نعرہ بلند کیا قوم نے دل کھول کر عطیات دیے یہ الگ بات کہ اس رقم کا پتہ ہی نہیں چلا کہ کہاں گئی؟ اس قوم نے کب قربانی نہیں دی؟ حالیہ زلزلے کی مثال آپکے سامنے ھے. یہ قوم زندہ قوم ھے لیکن افسوس کہ اس قوم کو قائد اعظم رحمت الله علیہ کے بعد کوئی لیڈ کرنے والا ملا ہی نہیں.
جو بھی آیا جولیان پھولوں کی بھر کر لے گیا —- اور کوئی بلبلوں کے پر کتر کر لے گیا
آج کے پروگرام میں ڈاکٹر صاحب نے روٹین سے ذرا ھٹ کر اپوزیشن خصوصا نواز شریف کو تھوڑا مخاطب ضرور کیا ھے لیکن فرینڈلی اپوزیشن کو نواز شریف کا بھولا پن کہا ھے. حضور یہ نواز شریف کا بھولا پن نہیں ھے یہ اسکی مجرمانہ غفلت بلکہ دانستہ غفلت ھے اور اس غفلت کا خمیازہ نواز شریف نے نہیں پاکستانی قوم نے بھگتنا ھے.