Re: Parveen Shakir ke naam on her birthday
beautifulllllllllllllllllllllllllll sharing by all
Re: Parveen Shakir ke naam on her birthday
beautifulllllllllllllllllllllllllll sharing by all
Re: Parveen Shakir ke naam on her birthday
جب آنکھ میں شام اُترے **
*پلکوں پہ شفق پُھولے *
*کاجل کی طرح ،میری *
*آنکھوں کو دھنک چُھولے *
*اُس وقت کوئی اس کو *
*آنکھوں سے مری دیکھے *
**پلکوں سے مری چُومے
Re: Parveen Shakir ke naam on her birthday
چہرہ میرا تھا، نگاہیں اُس کی
خامشی میں بھی وہ باتیں اُس کی
میرے چہرے پہ غزل لکھتی گئیں
شعر کہتی ہوئی آنکھیں اُس کی
شوخ لمحوں کا پتہ دینے لگیں
تیز ہوئی ہُوئی سانسیں اُس کی
ایسے موسم بھی گزارے ہم نے
صبحیں جب اپنی تھیں‘ شامیں اُس کی
دھیان میں اُس کے یہ عالم تھا کبھی
آنکھ مہتاب کی،یادیں اُس کی
رنگ جو ئندہ وہ،آئے تو سہی!
آنکھ مہتاب کی،یادیں اُس کی
فیصلہ موجِ ہَوا نے لکھا!
آندھیاں میری ،بہاریں اُس کی
خُود پہ بھی کُھلتی نہ ہو جس کی نظر
جانتا کون زبانیں اُس کی
نیند اس سوچ سے ٹوٹی اکثر
کس طرح کٹتی ہیں راتیں اُس کی
دُور رہ کر بھی سدا رہتی ہیں
مُجھ کو تھامے ہُوئے باہیں اُس کی
Re: Parveen Shakir ke naam on her birthday
Loved it :k:
Re: Parveen Shakir ke naam on her birthday
http://i55.tinypic.com/2d26ofo.jpg
Re: Parveen Shakir ke naam on her birthday
baut hi umda sharing
Re: Parveen Shakir ke naam on her birthday
کوئی نظم ایسی لکھوں کبھی **
*تری بات بات کی روشنی *
*مِرے حرف حرف میں بھر سکے *
*ترے لمس کی یہ شگفتگی *
*مرے جسم و جاں میں اُتر سکے *
*کوئی چاندنی کسِی گہرے رنگ کے راز کی *
*مرے راستوں میں بکھر سکے *
*تری گفتگو سے بناؤں میں *
*کوئی داستاں کوئی کہکشاں *
*ہوں محبتوں کی تمازتیں بھی کمال طرح سے مہرباں *
*ترے بازوؤں کی بہار میں *
*کبھی جُھولتے ہُوئے گاؤں میں *
*تری جستجو کے چراغ کو سرشام دِل میں جلاؤں *
*اِسی جھلملاتی سی شام میں *
*لِکھوں نظم جو ترا رُوپ ہو *
*کہیں سخت جاڑوں میں ایک دم جو چمک اُٹھے *
*کوئی خوشگوار سی دُھوپ ہو *
*جو وفا کی تال کے رقص کا *
*کوئی جیتا جاگتا عکس ہو *
*کوئی نظم ایسی لکھوں کبھی *
*کہ ہر ایک لفظ کے ہاتھ میں *
*ترے نام کی *
*ترے حروف تازہ کلام کے *
*کئی راز ہوں *
*جنھیں مُنکشف بھی کروں اگر *
*تو جہان شعر کے باب میں *
*مِرے دل میں رکھی کتاب میں *
*ترے چشم و لب بھی چمک اٹھیں *
*مجھے روشنی کی فضاؤں میں کہیں گھیر لیں *
**کوئی نظم ایسی لکھوں کبھی
Re: Parveen Shakir ke naam on her birthday
پُورا دکھ اور آدھا چاند! **
**ہجر کی شب اورایسا چاند؟
دن میں وحشت بہل گئی تھی **
**رات ہُوئی اورنکلا چاند
کس مقتل سے گزرا ہوگا
اِتنا سہما سہما چاند
یادوں کی آباد گلی میں **
**گھوم رہا ہے تنہا چاند
میری کروٹ پر جاگ اُٹھے **
**نیند کا کتنا کچا چاند
میرے مُنہ کو کس حیرت سے
دیکھ رہا ہے بھولا چاند
اِتنے گھنے بادل کے پیچھے **
**کتنا تنہا ہوگا چاند
آنسو روکے نُور نہائے **
**دل دریا،تن صحرا چاند
اِتنے روشن چہرے پر بھی **
**سُورج کا ہے سایا چاند
جب پانی میں چہرہ دیکھا **
**تونے کِس کو سوچا چاند
برگد کی ایک شاخ ہٹاکر **
**جانے کس کو جھانکا چاند
بادل کے ریشم جُھولے میں
بھورسمے تک سویا چاند
رات کے شانوں پرسررکھے
دیکھ رہا ہے سپنا چاند
سُوکھے پتوں کے جُھرمٹ پر **
**شبنم تھی یا ننّھا چاند
ہاتھ ہلاکر رخصت ہوگا
اُس کی صُورت ہجر کا چاند
صحر اصحرا بھٹک رہا ہے
اپنے عشق کا سچا چاند
*رات کے شاید ایک بجے ہیں
سوتا ہوگا میرا چاند
*
Re: Parveen Shakir ke naam on her birthday
Dehleez-e-sama'aT pe kisi waaday ki Aahat
Utray keh na Utray
Aey Ranj bharii Shaam
dukhtay huwey diL paR
koi Aahista say Aa kaR
*ik Harf-e-TassaLi tou rakhay phooL ki Maanind...! *
Parveen Shakir
Re: Parveen Shakir ke naam on her birthday
**
Iss Shart Pe Kheloo'n Gi Piya Pyar Ki Baazi**
** Jeeto'n To Tujhe Paun Haroo'n To Piya Teri**
Re: Parveen Shakir ke naam on her birthday