Paon k Zakhm dikhany ki Ejazat di ja,ay....(((

پاؤں کے زخم دکھانے کی اجازت دی جائے
ورنہ راہگیر کو جانے کی اجازت دی جائے

اس قدر ضبط مری جان بھی لے سکتا ھے
کم سے کم اشک بہانے کی اجازت دی جائے

کارِ دنیا مجھے مجنوں نہیں بننا لیکن
عشق میں نام کمانے کی اجازت دی جائے

پھر نہیں ھو گا مرا شہرِ خموشاں سے گزر
سوئے لوگوں کو جگانے کی اجازت دی جائے

کوئی تریاق نہیں غم کے علاوہ غم کا
زھر میں زہر ملانے کی اجازت دی جائے

دوغلے پن کا ھنر سیکھ لیا ھے میں نے
اب مجھے شہر میں آنے کی اجازت دی جائے

2 Likes

[RIGHT]واہ!! بہت خوب۔۔[/RIGHT]

2 Likes

[quote=““Hakuna Matata””]
[RIGHT]واہ!! بہت خوب۔۔[/RIGHT]

[/quote]

پسند کرنے کے لئے شکریہ [HR][/HR][RIGHT]
:flowers:​​​​​​[/RIGHT]

2 Likes

You’re most welcome :flower1:

2 Likes

Kuch madawa/Taryaaq he nahi gham k ilawa gham ka
Zeher men zeher milane ki ijazat di jaye

Bauhat khoob !

2 Likes

Thanx