Saawan wins Best Foreign Film at Alexandria Film Awards
پاکستانی ہدایت کار فرحان عالم کی فلم ’ساون‘ نے صرف یہاں ہی شائقین کو متاثر نہیں کیا، بلکہ اسے بین الاقوامی سطح پر بھی بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
’ساون‘ ایک پاکستانی ڈراما فلم ہے جو ایک 9 سالہ لڑکے کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے جسے بلوچستان میں پولیو جیسے مرض کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کے لیے فلم ‘ساون’ کا انتخاب](آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کے لیے فلم 'ساون' کا انتخاب - Life & Style - Dawn News Urdu)
[RIGHT]
اس فلم کو امریکی ریاست ورجینیا میں الیگزینڈریا فلم فیسٹیول کے دوران بہترین غیر ملکی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سچے واقع پر مبنی فلم ’ساون‘ پولیو کی بیماری کی کہانی بیان کرتی ہے —۔
اس بات کا اعلان فلم کے ہدایت کار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم ’ساون‘ کا آسکر میں 91 فلموں سے مقابلہ
پاکستانی فلم ’ساون‘ کا آسکر میں 91 فلموں سے مقابلہ - Pakistan - Dawn News Urdu
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بےحد فخر محسوس ہورہا ہے کہ فلم ساون کو 11ویں الیگزینڈریا فلم فیسٹیول میں بہترین غیر ملک فلم کا ایوارڈ دیا گیا، ساون کی مکمل ٹیم کو ایک اور کامیابی کی مبارکباد‘۔
فلم ’ساون‘ کی پروڈکشن مشہود قادری نے کی، فلم کی دیگر کاسٹ میں سلیم معراج، سید کرم حسین اور عمران اسلم شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: فلم ریویو: ’ساون‘
پاکستانی فلم ’ساون‘ کا آسکر میں 91 فلموں سے مقابلہ - Pakistan - Dawn News Urdu
اس فلم کو کئی اور ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ساون پاکستانی کی جانب سے آسکر کی غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری کے لیے منتخب ہونے والی پانچویں فلم ہے۔
[/RIGHT]
https://external-sin6-2.xx.fbcdn.net/safe_image.php?d=AQBubRhkexiv70XY&w=476&h=249&url=http%3A%2F%2Fi.dawn.com%2Fmedium%2F2017%2F11%2F5a095f9759979.jpg&cfs=1&upscale=1&fallback=news_d_placeholder_publisher&sx=0&sy=6&sw=489&sh=256&_nc_hash=AQDoH7qxY4yQQDz5
Saawan wins Best Foreign Film at Alexandria Film Awards
The film is also Pakistan’s submission to the Foreign Language Film at the Oscars 2018
IMAGES.DAWN.COM