Pakistan Elections ? U.S State Department Statement

[RIGHT]

فواد ? ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم ? يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[/RIGHT]

https://s15.postimg.cc/a3tcs6owb/Dj_Ia_Wy_FVAAA3rk5.jpg
[RIGHT]پاکستان میں انتخابات پر امريکی دفتر خارجہ کا بیان

امریکی دفتر خارجہ

دفتر برائے ترجمان

27 جولائی 2018

امریکہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ امریکہ پاکستانی عوام بشمول خواتین کی ہمت کو سراہتا ہے جو ووٹ دینے نکلیں اور اپنے ملک کا مستقبل متعین کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ہم اس عمل کو متاثر کرنے والے دہشت گردی کے ہولناک واقعات کی مذمت کرتے ہیں جن میں انتخابات کے دن کوئٹہ میں ایک پولنگ سٹیشن کے باہر تازہ ترین حملہ بھی شامل ہے۔ ہم متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

پاکستان میں طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کے لیے حکمرانی کے مضبوط جمہوری اور شہری اداروں کی ترقی اور متحرک سول سوسائٹی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اس تناظر میں امریکہ کو رائے دہندگی سے پہلے انتخابی عمل میں خامیوں پر تشویش ہے جن کا اظہار پاکستان میں انسانی حقوق کمیشن نے کیا ہے۔ ان میں انتخابی مہم کے دوران اظہار اور میل جول کی آزادی پر پابندیاں بھی شامل ہیں جو کہ پاکستانی حکام کے بیان کردہ مکمل منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ہدف سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ امریکہ انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے والے یورپی یونین مشن کے نتائج سے متفق ہے جس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں انتخابی حوالے سے قانونی ڈھانچے میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں تاہم آزادی اظہار پر پابندی اور انتخابی مہم چلانے کے غیرمساوی مواقع کے باعث ان کے اثرات ماند پڑ گئے ہیں۔ امریکہ کو انتخابات میں دہشت گردوں سے وابستہ افراد کی شرکت پر بھی گہرے تحفظات ہیں مگر ہم بدھ کو پاکستانی رائے دہندگان کی جانب سے ان امیدواروں کو بیلٹ باکس کے ذریعے مسترد کیے جانے کی ستائش کرتے ہیں۔

امریکہ اپنے عالمی شراکت داروں کے تعاون سے تمام پاکستانیوں کے لیے سیاسی عمل میں شرکت کے مواقع کو وسعت دینے اور جائز جمہوری اداروں کی مضبوطی کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔ اب جبکہ پاکستان کے منتخب رہنما نئی حکومت تشکیل دے رہے ہیں تو ایسے میں امریکہ جنوبی ایشیا میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے اپنے اہداف آگے بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے مواقع کا منتظر رہے گا۔

فواد ? ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم ? يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
[/RIGHT]

Trum ko kah saaf saad ab America ki koi chal nahi kargar hogi… Imran nu tum sab nu thady lane dalna hai…

[RIGHT]
فواد ? ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم ? يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ کی راۓ سے تو يہ تاثر ملتا ہے کہ گويا گزشتہ پاکستانی حکومتيں اور امريکہ کسی بھی طور ايک دوسرے کے مدمقابل تھيں اور پاکستانی حکومتوں کو عوام کے مفادات کے خلاف فيصلے لينے کے ليے محبور کيا جاتا رہا ہے۔
اس تاثر کا حقيقت سے کوئ تعلق نہيں ہے۔

امريکی حکومت کے پاليسی سے متعلق فيصلے اس بنياد پر نہیں ہوتے کہ کون افراد يا پارٹياں اقتدار ميں ہيں۔ اگر آپ گزشتہ کئ برسوں کا جائزہ ليں تو آپ پر واضح ہو گا کہ امريکی حکومت کے مختلف پاکستانی حکومتوں کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات رہے ہيں۔

امريکی حکومت کے مختلف بيرونی ممالک کے ساتھ تعلقات کا مقصد اور اہداف سياسی برتری، وقتی فائدے يا مقامی حکومتوں ميں اثرورسوخ حاصل کرنا نہيں ہوتا۔ سفارتی اور اسٹريجک شراکت داری اور ديگرباہمی مفادات کے مشترکہ منصوبوں کا مقصد پاکستان سميت دنيا بھر ميں مساوی مواقعوں کی تخليق اور ممالک کے باہم مفادات کو پيش نظر رکھتے ہوۓ مختلف ممالک کے عام عوام کے ساتھ طويل المدت تعلقات کی مضبوطی اور انھيں پروان چڑھانا ہوتا ہے، اس بات سے قطع نظر کے مقامی حکومت نے کسی مخصوص ايشو کے حوالے سے کيا موقف اختيار کيا ہے۔

ترقياتی منصوبوں اور امدادی پيکجز کے ضمن ميں فيصلہ سازی کا عمل عمومی طور پر دونوں ممالک کے متعلقہ عہديداروں کی مشترکہ اور باہمی رضامندی سے مربوط ہوتا ہے۔ امريکی حکومت منصوبے اور امدادی پيجکز پاکستانی عہديداروں پر نا تو مسلط کرتی ہے اور نا ہی ايسا کر سکتی ہے۔

امداد اور ترقياتی کاموں کے ضمن ميں حکومتوں اور بے شمار ذيلی تنظيموں کے درميان کئ سطحوں پر مسلسل ڈائيلاگ اور معاہدوں کا ايک سلسلہ ہوتاہے جو مسلسل جاری رہتا ہے۔ ملک ميں آنے والی سياسی تبديلياں عام طور پر ان رابطوں پر اثر انداز نہيں ہوتيں۔۔

ريکارڈ کی درستگی کے ليے يہ بھی واضح رہے کہ امريکی حکومت اور يو ايس ايڈ کا کے پی کے صوبے کی قيادت کے ساتھ بہت تعميری اور مثبت تعلق رہا ہے جب موجودہ وفاقی قيادت اس صوبے ميں حکومت کر رہی تھی۔
يہاں پر ايسے کچھ منصوبوں کے حوالے پيش ہيں جو مستقبل ميں پاکستان کی نئ قيادت کے ساتھ ہمارے بہتر اور مضبوط تعلقات کے ضمن ميں بنياد فراہم کر سکتے ہيں۔

https://www.usaid.gov/news-information/fact-sheets/municipal-services-program

https://timesofislamabad.com/14-Dec-2016/kpk-government-usaid-ink-agreement

https://nation.com.pk/15-Jul-2013/usaid-spending-232m-in-fata-kpk-balochistan

https://www.techjuice.pk/kpk-and-usaid-to-launch-it-skills-for-youth-project/

http://www.pakreading.org.pk/where-we-work/855

https://twitter.com/KPKUpdates/status/874934440740306944

فواد ? ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم ? يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[EMAIL=“[email protected]”][email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
[/RIGHT]