Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

ہم نے سوچ رکھا ہے
چاہے دل کی ہر خواہش
زندگی کی آنکھوں سے اشک بن کے
بہہ جائے
چاہے اب مکینوں پر
گھر کی ساری دیواریں چھت سمیت گر جائیں
اور بے مقدر ہم
اس بدن کے ملبے میں خود ہی کیوں نہ دب جائیں
تم سے کچھ نہیں کہنا
کیسی نیند تھی اپنی،کیسے خواب تھے اپنے
اور اب گلابوں پر
نیند والی آنکھوں پر
نرم خو سے خوابوں پر
کیوں عذاب ٹوٹے ہیں
تم سے کچھ نہیں کہنا
گھر گئے ہیں راتوں میں
بے لباس باتوں میں
اس طرح کی راتوں میں
کب چراغ جلتے ہیں،کب عذاب ٹلتے ہیں
اب تو ان عذابوں سے بچ کے بھی نکلنے کا راستہ نہیں جاناں!
جس طرح تمہیں سچ کے لازوال لمحوں سے واسطہ نہیں جاناں!
ہم نے سوچ رکھا ہے
تم سے کچھ نہیں کہنا

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

More Poetry of Noshi


بہت تاریک صحرا ہوگیا ہے
ہَوا کا شور گہرا ہوگیا ہے

کسی کے لمس کا یہ معجزہ ہے
بدن سارا سنہرا ہوگیا ہے

یہ دل دیکھوں کہ جس کے چار جانب
تری یادوں کا پہرہ ہوگیا ہے

وُہی ہے خال و خد میں روشنی سی
پہ تِل آنکھوں کا گہرا ہوگیا ہے

کبھی اس شخص کو دیکھا ہے تم نے
محبت سے سنہرا ہوگیا ہے

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے


یہ عُمر بھر کا سفر اور یہ رائیگانی تری
کہاں گئی اے میرے دِل وہ خوش گمانی تری

توُ اب بھی ساتھ مِرے ہے یہ مہربانی تری
یہاں پہ کون اندھیروں میں ساتھ چلتا ہے

تجھے خبر نہیں ہم دیکھ کر بہت روئے
نئی کتاب میں تصویر اِک پُرانی تری

ابھی سے آبلے پڑنے لگے ہیں پاؤں میں
ابھی تو دُور ہے منزل سفر کہانی تری

بُھلائے بیٹھے ہیں اور اپنے حال میں خُوش ہیں
تُو آکے دیکھ کبھی ہم نے بات مانی تری

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

کن لوگوں میں ہوں کیا لکھ رہی ہُوں
سُخن کرنے سے پہلے سوچتی ہُوں

اُداسی مُشتہر ہونے لگی ہے
بھرے گھر میں تماشا ہوگئی ہُوں

کبھی یہ خواب میرا راستہ تھے
مگر اب تو اذاں تک جاگتی ہُوں

بس اِک حرفِ یقین کی آرزو میں
مَیں کتنے لفظ لکھتی جارہی ہُوں

مَیں اپنی عمر کی قیمت پہ تیرے
ہر ایک دُکھ کا ازالہ ہورہی ہُوں

غضب کا خوف ہے تنہائیوں میں
اب اپنے آپ سے ڈرنے لگی ہُوں

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

Iss se zaahir hua apke paas mind hai :omg: mera to empty hai :crying:

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

is se kese zahir hota hay aq

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے


*عالم ِ محبت میں

عالم ِ محبت میں**
اِک کمال ِ وحشت میں
بے سبب رفاقت میں
دُکھ اُٹھانا پڑتا ہے
تتلیاں پکڑنے کو
دور جانا پڑتا ہے***

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

Bohat achi collection hey IS:):k: …

Urdu font ka size bohat chota hey :frowning:

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

there is no option to enlarge udru font :bummer:

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

Nice sharing Inno bhaii :k:

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

:)

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

thanx Amal...now i can read it:)

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

imran bohat achi collection hai but bit difficult to read.

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

                      **نشانی کوئی تو اب کے سفر کی گھر لانا

تھکان پاؤں کی اور تتلیوں کے پر لانا

عجب فضا ہے جہاں سانس لے رہے ہیں ہم
گھروں کو لوٹ کے آنا تو چشم تر لانا

یہی نہ ہو کہ مسلسل وفا تھکا ڈالے
محبتوں میں نیا پن تلاش کر لانا

میں لکھ رہی ہوں کہانی تیری رفاقت کی
جو ہوسکے تو کوئی حرف معتبر لانا

سفر کے شوق میں چل تو پڑے ہو تم گھر سے
دکھوں کی گرد سے دامن نہ اپنا بھر لانا**

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

thanx:)

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

welcome
now i have found k kis terha thorha sa font size increase kiya ja sakta hay :-)

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

khud hi to kaha hai ''humne soch raha hai ‘’
mind hai to socha :crying:

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

Nice collection IS

Re: Noshi Gailani - ہم نے سوچ رکھا ہے

V nyc sharing g