No mainstream media coverage for peaceful protest of the people of FATA and Pakhtunkh

Re: No mainstream media coverage for peaceful protest of the people of FATA and Pakht

معذرت کے ساتھ مگر سچ یہ ہے کہ جب اپنی پوزیشن کمزور ہو جائے اور دفاع میں کہنے کو کچھ باقی نہ رہے تو لوگ اسی طرح اسلام اور اللہ رسول کے حوالے دے کر چھپ جاتے ہیں۔

یہ محترم مالاکنڈ اسلام کو نہیں مانتے۔ ان کو اپنے پختون ہونے پر بہت فخر ہے، اور ان کو پاکستان کے نام سے کافی تکلیف بھی پہنچتی ہے۔ تو جب ایسے لوگوں کو ان کی زبان میں ان کا چہرہ دکھا دیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔

کراچی میں ایک نقبیب اللہ اکیلا پولیس کی دہشت گردی کا نشانہ نہیں بنا ہے۔ کچھ اور بھی لوگ مارے گئے ہیں۔ مگر پختون لوگ صرف نقیب اللہ نقیب اللہ کر رہے ہیں۔ تو جب یہ لوگ خود کو مسلمان کم اور پختون زیادہ سمجھتے ہیں تو پھر اپنے مسائل خود ہی دیکھ لیں۔ پھر باقی لوگوں کو اسلام کے حوالے دینا چھوڑ دیں۔

بات یہ ہے کہ اگر ایم کیو ایم والا کوئی پولیس کے ہاتھوں مارا جاتا ہے تو کسی کے پیٹ میں درد نہیں ہوتا۔ کیوں ایم کیو ایم کو سرکاری سطح پر دہشت گرد ثابت کر کے ان سے متعلقہ ہر شخص کا خون معاف ہے۔ ایم کیو ایم کا کوئی بندہ ماورائے عدالت قتل ہو تو لوگ یہی کہتے ہیں کہ دہشت گرد ہو گا اس لیے مارا گیا، کوئی بڑی بات نہیں۔ سوچنے کی بات ہے بغیر مقدمہ چلے جرم کیسے ثابت ہو سکتا ہے۔ یا تو ماورائے عدالت قتل کسی کا بھی نہ ہو، اور اگر انصاف کا حصول رنگ نسل اور عقیدے کی بنیاد پر ہونے لگے تو پھر بھاڑ میں جائیں سب۔