My Hero got married

:lifey:

Mukhataran mai got married.

She is the women who took stand against perpetrators, very long hard struggle.(got justice too)
Very brave woman :salute:

PS:: every one salute her!!!

               **مختار مائی نے شادی کر لی**

            
                                                                                                          اعجاز مہر
                        بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

مختار مائی نے شادی کر لی

                  اجتماعی زیادتی کا شکار بننے کے بعد انصاف کے لیے جدوجہد کے حصول میں عالمی شہرت حاصل کرنے والی مختار مائی نے گزشتہ اتوار کو ایک پولیس کانسٹیبل سےنکاح کر لیا۔ 
                  مظفر گڑھ کے گاؤں میر والا سے ٹیلی فون پر بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے مختار مائی نے بتایا کہ 'میں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ شادی کی ہے۔۔ میں اگر اس شادی کے لیے رضامند نہ ہوتی تو تین خواتین کو طلاق ہوجاتی اور ان کے گیارہ بچے در بدر ہوجاتے۔‘
                  سینتیس سالہ مختار مائی نے بتایا کہ ناصر گبول سے ان کی پہلی بار شناسائی اس وقت ہوئی جب سنہ دو ہزار دو میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی اجتماعی جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھائی اور اس پر علاقے کے با اثر افراد کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد انہیں تحفظ دینے کی خاطر پولیس چوکی بنی۔ 
                  ’پولیس چوکی میں آٹھ سپاہی تعینات ہوئے اور ناصر نے مجھ سے فون پر بات چیت کرنی شروع کی۔ جب بھی مجھ سے وہ شادی کی بات کرتا تو میں انہیں ٹوک دیتی اور موضوع بدل دیتی۔ ناصر نے بعد میں میرے بھائی شکور مستوئی سے دوستی کرلی اور یوں دونوں خاندانوں میں میل جول کا سلسلہ شروع ہوگیا۔‘
                  ’ناصر نے چد برس قبل شادی کی پیشکش کی میں نے ٹھکرادیا اور گزشتہ ڈیڑھ برس پہلے انہوں نے میرے والدین کے ذریعے میرا باضابطہ رشتہ مانگ لیا۔ میرے والدین نے جب مجھ سے بات کی تو میں نے شادی سے انکار کیا۔ کیونکہ میں عورت ہوں اور کسی عورت کا گھر خراب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ جس پر ناصر نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کی دھمکی دی تو ناصر کے والدین بیوی بچے اور دو بہنیں میرے پاس آئے اور مجھ سے ناصر سے شادی کے لیے منت سماجت کی۔‘ 
                  مختار مائی نے بتایا کہ اس دوران ناصر نے خود کشی کرنے کی کوشش بھی کی اور بہت زیادہ خواب آور گولیاں کھالیں۔ انہیں ہسپتال پہنچایا گیا اور وہ بچ گئے۔ 
                  مختار مائی نے بتایا کہ ناصر کی پہلی بیگم کا کہنا ہے کہ اگر ناصر انہیں طلاق دے گا تو اس کے بدلے میں وٹہ سٹہ کے تحت بیاہی ہوئی ناصر کی دو بہنوں کو بھی طلاق ہوجائے گی اور تین خاندان اجڑ جائیں گے۔ میں نے سوچا کہ میری وجہ سے تین خواتین کی زندگی برباد ہوجائے یعنی تین خاندان متاثر ہوں گے اور ان کے گیارہ بچے بھی دربدر ہوجائیں گے۔ لہٰذا میں نے شادی کی حامی بھرلی اور بڑی سادگی کے ساتھ اتوار پندرہ مارچ کو نکاح کرلیا۔‘
                  انہوں نے بتایا کہ وہ بچوں کی تعلیم اور خواتین کی مدد کے لیے مراکز چلا رہی ہیں ناصر اس میں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ ان کے مطابق انہوں نے ناصر سے یہ بھی لکھوایا ہے کہ ان کا جو مکان ہے وہ ان کی پہلی بیوی کے نام ہوگا، انہیں ملنے والی بارہ ہزار روپوں کی ماہانہ تنخواہ میں سے وہ دس ہزار پہلی بیگم کو دیں گے اور خود صرف دو ہزار میں سے گزارہ کریں گے۔
                  ’ناصر گبول اتنا زیادہ خوبصورت نہیں ہے لیکن ٹھیک ہی ہے۔ سانولے رنگ کا ہے پکا گندمی رنگ ہے ان کا۔ جب انہوں نے خود کشی کی کوشش کی اور اپنا خاندان مجھ پر قربان کرنے کی کوشش کی تو میرے دل میں بھی نرمی پیدا ہوئی اور پھر میں نے رضا مندی ظاہر کردی۔‘
                  مختار مائی نے بتایا کہ انہوں نے ارادہ کیا تھا کہ وہ کبھی شادی نہیں کریں گی اور زندگی بھر غریب خواتین کی مدد اور خدمت میں گزاریں گی لیکن وہ کہتی ہیں کہ حالات نے ان کا ارادہ بدل ڈالا ہے۔ 
                  واضح رہے کہ مختار مائی کے ساتھ مقامی پنچائیت کے فیصلے پر چار افراد نے ان پر جنسی تشدد کیا اور انہوں نے اپنے با اثر ملزمان کے خلاف جان کی پروا کیے بنا مقدمہ درج کروایا اور انہیں سزا دلوائی۔ ان کی جرءت پر ’گلیمر‘ میگزین نے انہیں سنہ دو ہزار پانچ میں واشنگٹن میں ’وومن آف دی ایئر کا اعزاز بھی دیا۔

Re: My Hero got married

didn't read the whole thing...but Good for her!!

Re: My Hero got married

I know.

soon awe have sweets for every one here on GS.

Re: My Hero got married

translate it in English, i dont understand this language

Re: My Hero got married

koi bat naheen.

Re: My Hero got married

lolzzzzzzzzz
one of the few woman who didn’t have tell “that” accident story to her hubby.
So she is my hero twice. :salute: :salute:

Re: My Hero got married

Aww I am really happy for her! I read her book that came out and it really moved me!

Re: My Hero got married

she's his second wife.

Re: My Hero got married

Dude did you read the history of the the guy she got married to . He is manic depressive and needs treatment not another wife.
I hope he does not make ,the life of this hero of millions, a living hell. He did force her to marry her by trying to commit suicide and then by telling her that he will divorce her other innocent wife. He is not any better than those guys who made Mukhtar Mai the woman she is now. I do not know why she gave in to this pressure , I thought she is a strong woman.

Re: My Hero got married

Oh god, so should I read the whole article? I thought it would be good news.
Let me get my glasses:smack:

Re: My Hero got married

Who got married? what?

Mukhataran mai got married.

She is the women who took stand against perpetrators, very long hard struggle.(got justice too)
Very brave woman :salute:

I agree PM - im really happy for her too - I hope Allah blesses her with a happy life.

Sara - she is a lady who sadly got gang raped in Pakistan. She also won international acclaim as campaigner for women's rights. She jst got married.

Re: My Hero got married

heh i know who she is.
im an abcd, i cant read urdu :(

chalo phiir us ko salute karo.

Re: My Hero got married

**hain ????

**

Re: My Hero got married

CM-is this supposed to be a good news? She forcefully agreed to marry him because he threatened to divorce his first wife??? wth? anyways..i hope he keeps her happy after all the trouble he went through to marry her.

Re: My Hero got married

why did she give in :(

BBC NEWS | South Asia | Pakistan rape victim gets married

Appaently, she didnt want to be responsible for breaking up 3 other marriages, ‘humanitarian grounds’ is the phrase she used.

Re: My Hero got married

Ughhh I can't read Urdu!