**خواجہ سرا سے شادی: جوڑا گرفتار**
**پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک مقامی عدالت نے خواجہ سرا سے شادی کرنے کی کوشش میں پیر کی رات گرفتار ہونے والے مبینہ دلہا اور خواجہ سرا دلہن کو مزید تفتیش کےلیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔**
پولیس کے مطابق پینتالیس خواجہ سراؤں اور دیگر مہمانوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے
عدالت نے اس شادی میں شرکت پر گرفتار پینتالیس خواجہ سراؤں اور دیگر مہمانوں کو بھی جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا ہے۔
تھانہ فقیر آباد کے ایک اہلکار اختر علی خٹک نے بی بی سی کو بتایا کہ گرفتار ہونے والے خواجہ سراء دلہن کاشف عرف رانی سنگیتا اور مبینہ دلہا ملک اقبال کو منگل کی صبح جوڈیشل مجسٹیریٹ شوکت اللہ شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پشاور میں بی بی سی کے نامہ نگار رفعت اورکزئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عدالت نے مبینہ دلہن اور دولہے کو ایک دن کے مزید تفتیش کےلیے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ شادی میں شرکت کرنے کے الزام میں گرفتار پینتالیس خواجہ سراؤں اور مہمانوں کو تفتیش مکمل ہونے پر سنٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔
پولیس اہلکار نے مزید بتایا کہ پیر کی رات فقیر آباد پولیس نے مخبر کی اطلاع پر پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر ملک پلازہ سے شادی کی ایک تقریب کے دوران ملک اقبال اور کاشف عرف رانی سنگیتا نامی ایک خواجہ سراء کو حراست میں لے لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان آپس میں شادی کےلیے اکھٹے ہوئے تھے اور وہاں موسیقی کی تقریب بھی جاری تھی جس میں خواجہ سراؤں کے علاوہ عام لوگ بھی مدعو تھے۔
پولیس اہلکار کے مطابق تقریب میں وہاں موجود پینتالیس خواجہ سراؤں اور دیگر مہمانوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
"
خواجہ سرا دلہن کو مزید تفتیش کےلیے پولیس کے حوالے کردیا ہے""
:omg: :omg: