http://ummat.com.pk/story/2012/05/02/4842/:mad: **I wonder why ANP leaders removed quranic verses from their course saying they don wanna produce talibans!
**
Malayoon rushdie's book added in Peshawar uni curriculam!
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختون کی حکمران جماعت اے این پی کی منظوری سے پشاور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف انگلش اینڈ ایپلائیڈ لینگونیسٹکس میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کےلئے سلمان رشدی کی دو کتابیں ”مڈ نائٹ چلڈرن“ اور ”شیم“ بھی شامل کر دی گئی ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اجلاس میں عالمی انگریزی ادب کے شعبہ میں ملعون سلمان رشدی کی مزید کتابیں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی بورڈ میں بھیجا گیا جہاں سے مروجہ طریقہ کار کے مطابق متعلقہ شعبوں کے ڈین کو مسودہ ارسال کر دیا گیا اور حتمی منظوری کےلئے پشاور یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ڈینز پر مشتمل اکیڈیمک کونسل کو ارسال کیا گیا۔ اکیڈیمک کونسل نے 16 مارچ کو منعقدہ اجلاس میں دونوں کتابیں شامل کرنے کی منظوری دےدی۔ سلمان رشدی کی مڈ نائٹ چلڈرن برصغیر کی تقسیم کے بارے میں ہے جس میں انتہائی متنازعہ مواد ہونے کی وجہ سے اس پر پہلے سے پابندی عائد ہے جبکہ دوسری کتاب شیم کو بھی اس کے مواد کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ متحدہ محاذ اساتذہ اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے فیصلے کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔ رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ اس سے ملک میں شدید ردعمل سامنے آئے گا۔ اس حوالے سے اسلم مروت کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو فیصلہ واپس لے لینا چاہئے اگر ایسا ہوا تو موجودہ وائس چانسلر کی موجودگی میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہو گا۔