Looh bhi tu qalam bhi tu tera wajood ul kitab!!

[RIGHT]لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب
گنبد آ بگینہ رنگ تیرے محیط میں حباب

عالم آب و خاک میں تیرے ظہور سے فروغ
ذرہ ریگ کو دیا تو نے طلوع آفتاب

شوکت سنجروسلیم تیرے جلال کی نمود
فقر جنید و با یزید تیرا جمال بے نقاب

شوق تیرا اگر نہ ہو میری نماز کا امام
میرا قیام بھی حجاب میرا سجود بھی حجاب

تیری نگاہ ناز سے دونوں مراد پا گئے
عقل غیاب و جستجو، عشق حضور و اضطراب
[/RIGHT]

Re: Looh bhi tu qalam bhi tu tera wajood ul kitab!!

on of my favorite.

[RIGHT]شوق تیرا اگر نہ ہو میری نماز کا امام
میرا قیام بھی حجاب میرا سجود بھی حجاب[/RIGHT]

Re: Looh bhi tu qalam bhi tu tera wajood ul kitab!!

:k:

Re: Looh bhi tu qalam bhi tu tera wajood ul kitab!!

:lajawab: