[RIGHT] خواب جزیرے
کیا تم کو نہیں معلوم
کہ خوابوں کے جزیروں پر
ہم کو اکیلے ہی اُترنا ہے
کون ساتھ دیتا ہے
دل کے ویران صحرا میں
قدم لرزتے ہیں
کیوں لرزتے ہیں
شہر کی سنسان گلیوں میں
ہم تیری آواز کو ترستے ہیں
کیوں ترستے ہیں
کوئ آواز کہاں سے آءے
پھر آنسو درد بن کر
آنکھوں سے ٹپکتے ہیں
کیوں ٹپکتے ہیں
کیا انہیں نہیں معلوم
اُس نے تو پھر
آنا بھی نہیں ہے
اور ہم کو تو
خوابوں کے جزیرے پر
اکیلے ہی اُترنا ہے
کون ساتھ دیتا ہے
[/RIGHT]