**جو میری آنکھوں سے خواب دیکھو
تو ایک بھی شب نہ سو سکو گے
کہ لاکھ چاہو نہ ہنس سکو گے
ہزار چاہو نہ رو سکو گے
کہ خواب کیا ہیں عذاب ہیں یہ
مری دکھوںکی کتاب ہیں یہ
رفاقتیں ان میں چھوٹتی ہیں
محبتیںان میںروٹھتی ہیں
پنپتی ہیںان میں وحشتیں سی
اذیتیں ان میں پھوٹتی ہیں
انہی کے ڈر سے خزاں ہیں جذبے
انہی سے شاخیں سی ٹوٹتی ہیں
غموں کی بندش ہیں خواب میرے
دکھوں کی بارش ہیں خواب میرے
ابل رہا ہے دکھوں*کا لاوا
رہین آتش ہیں خواب میرے
خیال سارے جھلس گئے ہیں
سلگتی خواہش ہیں خواب میرے
اکھڑتی سانسیں ہیں زندگی کی
لہو کی سازش ہیں خواب میرے
جو میری آنکھوں سے خواب دیکھو
تو ایک شب بھی نہ سو سکو گے۔
**
Re: Khawab
wah.. :k:
Re: Khawab
Old old old BH bring sumthin new :)
Re: Khawab
old or new.....nihayat khoobsoorat..
jst cuz u have read it doesnt mean its old… ![]()
it was the first time i came across this poem…
so thought i would share wid u guys ![]()
Beautiful :k:
Re: Khawab
wesay kesa ho k networking pe khwab share ho jaein ;)
I know
i was jux kidding
cheer up itx a evergreen piece of poetry ![]()
Re: Khawab
v.nice..