ختم کب ہوگا سفر
[urdu]
[RIGHT]
ختم کب ہوگا سفر مرنے کے بعد
اور ہوگا تیز تر مرنے کے بعد
وہ سمجھنا بھی سمجھنا کیا ہوا
لوگ سمجھیں گے مگر مرنے کے بعد
ایک ہی میدان میں لیٹے ہیں سب
کیا گدا کیا تاجور مرنے کے بعد
لاکھ دنیا میں ہو کوئی لکھ پتی
سب کا حاصل ہے صفر مرنے کے بعد
کچھ خبر لے اپنی بے خبری کی تو
کیا بنے گا بے خبر مرنے کے بعد
دو صفوں میں منقسم ہو جائیں گے
کورچشم اور دیدہور، مرنے کے
بعدکون کتنی عقل رکھتا ہے یہاں
فیصلہ ہو گا ٹھہر، مرنے کے
بعدکس قدر بے چارگی میں ہیں پڑے
کیسے کیسے چارہ گر، مرنے کے بعد
جیتے جی ہم اُن پہ مرتے جائیں گے
رنگ لائے گا ہنر، مرنے کے بعد
آپ کی تعریف کا کیا اعتبار
ہوں نہ ہوں ہم معتبر، مرنے کے بعد
زندگی تک ہے یہ ساری وا ہ واہ
کون تائبؔ، کون اثرؔ مرنے کے بعد
[/RIGHT]
[/urdu][RIGHT]
[/RIGHT]