jab say tu nay mujhay deewana bana rakha hay

**جب سے تونے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے
اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہوگی
نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے
پتھرو آج مرے سر پہ برستے کیوں ہو
میں نے تم کو بھی کبھی اپنا خدا رکھا ہے
اب مری دید کی دنیا بھی تماشائی ہے
تونے کیا مجھ کو محبت میں بنا رکھا ہے
پی جا ایام کی تلخی کو بھی ہنس کر ناصر
غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے
(حکیم ناصر)

**

Re: jab say tu nay mujhay deewana bana rakha hay

Very nice. :lajawab:

Re: jab say tu nay mujhay deewana bana rakha hay

:lajawab:
bohat hy besakhta kalam hy
jese hr lafz moti tut bikherty ja rhy