ISI's dirty war against Pakistan

Re: ISI’s dirty war against Pakistan

Punjab is landlocked and will be crippled without Sindh and Balochistan. This was the fact why NWFP (present KP) which was under Khan Abdul Ghaffar Khan (the Frontier Gandhi) with Congress government was forced to join Pakistan in the 1947 referendum. **The Pathans and Punjabis (by majority of electable, landowners etc) were not Pro-Pakistan, they were compelled to join Pakistan because of the ground realities.

پاکستان بننے کا فائدہ سب کو ہوا ہے۔ پٹھان اور پنجابی فرش سے اٹھ کر عرش پر پہنچ گئے۔ پاکستان نہ بنتا تو پٹھان افغانوں کے ساتھ افیون کاشت کر رہے ہوتے، چرس اور اسلحہ کی اسمگلنگ اور سود (ربا) کے کاروبار کے ساتھ آپس میں لڑ مر رہے ہوتے۔ کم سے کم پاکستان کے پٹھان، افغانستان کے پٹھانوں سے لاکھ درجہ بہتر حالت میں ہیں۔ ان میں تعلیم بھی آگئی ہے اور آگہی بھی۔

پنجابیوں نے آزادی کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ہے۔ 1971 میں بنگال کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکالنے کے بعد سے ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں اور سر کڑاہی میں ہے۔

بنگالی بھی قائد اعظم اور پاکستان کا احسان نہیں اتار سکتے۔ قائد اعظم نہ ہوتے اور آل انڈیا مسلم لیگ نہ ہوتی، تو بنگالیوں کا باپ بھی ان کو ہندوستان کی غلامی سے نجات نہیں دلا سکتا تھا۔ مشرقی بنگال کے لوگ مغربی بنگال کے ہندو جاگیر داروں اور ساہو کاروں کی ایسے ہی خدمت کر رہے ہوتے جیسے پنجابیوں اور مہاجروں نے ان کو 23 سال اپنی کالونی بنا کر رکھا۔

سندھی بھی گھاٹے میں نہیں رہے۔ سیاہ سفید کے مالک ہیں۔ اندرون پنجاب اور اندرون سندھ اگر غربت اور افلاس ہے تو اس کی وجہ ان کے اپنے ظالم فرعونی جاگیردار اور وڈیرے ہیں جو ان کو کیڑے مکوڑوں کی زندگی گزارنے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ ان پر حکومت کر سکیں۔

بلوچستان کی محرومیوں کی اصل وجہ پاکستان نہیں بلکہ ان کے اپنے بلوچ سردار ہیں جو پنجابی جاگیرداروں اور سندھی وڈیروں سے مختلف نہیں۔ ہاں پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے جرائم سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ پنجابی اسٹیبلشمنٹ نے جو ظلم بنگالیوں کے ساتھ کیا، اس جیسا ظلم بلوچوں کے ساتھ بھی روا رکھا ہے۔ سوئی وہ علاقہ ہے جہاں کی قدرتی گیس پنجاب اور ملک بھر نے استعمال کی، مگر سوئی کے لوگ اس نعمت سے محروم ہیں۔ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ ظلم اور زیادتی کروگے تو بلوچ احتجاج بھی نہ کرے؟ ہر احتجاج کے پیچھے انڈین را کا ہاتھ نہیں ہو سکتا۔ دشمن وہیں ٖضرب لگاتا ہے جہاں آپ کمزور ہوتے ہیں۔

**