Re: Iran warns will hit ‘militant safe havens’ inside Pakistan
[RIGHT]افغانستان ہم سے ناراض، ایران ہم سے ناراض
آپ کہتے ہیں یہ سب انڈیا کی شہ پر ہو رہا ہے تو غور کیجئے انڈیا کا ایران اور افغانستان کے ساتھ کچھ بھی مشترک نہیں، نہ مذہب نہ کلچر نہ زبان نہ ہی سیاسی نظام- اس کے باوجود انڈیا ان سے اتنے گہرے تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہو گیا کہ بقول شخصے انڈیا کی شہ پر یہ دونوں برادر ممالک پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہیں-
دوسری جانب پاکستان اور ایران افغانستان میں مذہب بھی مشترک ہے ثقافت بھی مشترک ہے، زبان بھی ہماری فارسی سے ملتی جلتی ہے اور ایران میں بولی جانے والی بلوچی اور افغانستان میں بولی جانے والی پشتو ہمارے ملک میں بھی بولی جاتی ہیں اس کے باوجود ہم ان دونوں ممالک سے اچھے تعلقات قائم نہیں کر سکے-
ایک بات تو پکی ہے فارن ریلیشنز اور سفارت کاری میں انڈیا میدان مار گیا-
ارزم دیورم[/RIGHT]