I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&#1722


’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائیں گے‘

ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز کے لیے ضروری ہے کہ بحیثیت قوم متحد رہا جائے:کیانی

                  پاکستانی  فوج نے کہا ہے کہ بعض  حلقے اپنے تعصبات کی وجہ سے جان بوجھ کر مسلح افواج اور  خاص طور پر فوج کو  نیچا دکھانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس بدقسمت رجحان کو ختم کیا جائے گا۔
                  پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ   بات جمعرات کو آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں ہونے والی کور  کمانڈر  کانفرنس میں بڑی شدت کے ساتھ محسوس کی گئی۔
                  فوج کا کہنا ہے کہ ’یہ  پاکستانی فوج اور ریاست کے  مختلف ستونوں اور خاص طور پر عوام کے درمیان دراڑ پیدا  کرنےکے مترادف ہے  جن کی حمایت پاکستانی فوج دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے ہمیشہ اہم   سمجھتی ہے‘۔
                  آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے ایبٹ آباد کے واقعہ  پر پارلیمنٹ کو بریفنگ دی اور اس واقعہ کے  حتمی نتائج معلوم کرنے کا کام  حکومت کے بنائے ہوئے کمیشن پر چھوڑا لیکن اس کے باوجود  ایسا کیا جارہا ہے۔
                                                                                                      ملک کے اہم اداروں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش ہمارے قومی مفاد میں نہیں ہے۔
                                                    آئی ایس پی آر
                     
                  
                  بیان  کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق  پرویز کیانی نے کہا کہ ملک کو درپیش  موجودہ چیلنجز کے لیے ضروری ہے کہ  بحیثیت قوم متحد رہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’ملک  کے اہم اداروں کے درمیان  تفرقہ پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش ہمارے قومی مفاد میں  نہیں ہے‘۔
                  بیان  کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ’ہم سب اس بدقسمت رجحان کا  نوٹس لیں اور اس کا خاتمہ کریں‘۔
                  نامہ نگار احمد رضا کے مطابق کانفرنس  کے شرکاء کو  امریکہ کے ساتھ تعلقات کی موجودہ حالت پر بھی بریفنگ دی گئی اور انہیں   بتایا گیا  کہ امریکی فوج کے ساتھ پاکستانی فوج کے تعلقات کو دونوں ملکوں  کے درمیان  وسیع تر تعلقات کے دائرے میں دیکھنا چاہیے اور ایبٹ آباد کے  واقعہ اور پارلیمینٹ کی  مشترکہ قرارداد کے بعد فوج کی سطح پر دونوں ملکوں  کے تعلقات کا نئے سرے سے تجزیہ  کرنا چاہیے۔
                  ’ان اہم محرکات کے  مطالبات کے مطابق فوج نے  پاکستان میں موجود امریکی فوجوں کی تعداد کو بڑی حد تک کم  کیا ہے اور اس  بات کی بھی وضاحت کی ضرورت ہے کہ فوج نے امریکہ سے کبھی بھی تربیتی  شعبے  میں مدد حاصل نہیں کی ماسوائے نئے شامل کیے گیے ہتھیاروں اور فرنٹیئر کور  کے  لیے تربیتی مدد کے اور وہ بھی اب بند ہوچکی ہے‘۔
                                                                                                      پاکستان کے لیے فوجی سے زیادہ معاشی مدد  زیادہ ضروری ہے اور مارچ 2011 میں ہونے والے پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات  کی روشنی میں حکومت کو یہ سفارش کی جارہی ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے لیے  امریکی امداد کو ملک کی معاشی مدد میں بدل دیا جائے تاکہ عام آدمی پر جو  بوجھ ہے اسے کم کرنے کے لیے اسے استعمال کیا جاسکے۔
                                                    جنرل کیانی
                     
                  
                  بیان کے مطابق جنرل  کیانی نے کانفرنس کے شرکاء کو  بتایا کہ پاکستان کے لیے فوجی سے زیادہ معاشی مدد  زیادہ ضروری ہے اور  مارچ 2011 میں ہونے والے پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات کی روشنی  میں حکومت  کو یہ سفارش کی جارہی ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے لیے امریکی امداد کو ملک   کی معاشی مدد میں بدل دیا جائے تاکہ عام آدمی پر جو بوجھ ہے اسے کم کرنے کے  لیے اسے  استعمال کیا جا سکے۔
                  جنرل کیانی نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں پاکستانی  فوج کے لیے امریکی امداد کے لیے اکثر جو 13 سے 15 ارب ڈالر کے جو  اعدادوشمار پیش کیے جاتے ہیں وہ بھی غلط ہیں۔
                  ’کوالیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکہ سے جو 13 ارب  ڈالر ملنے تھے ان میں سے صرف 6ء8 ارب ڈالر ملے ہیں۔ اسکے علاوہ پاکستانی  حکومت کے توسط سے فوج کو ڈیڑھ ارب ڈالر ملے جبکہ نسبتاً کم رقم پاکستانی  بحریہ اور فضائیہ کو ملی۔ باقی 6 ارب ڈالر حکومت پاکستان نے بجٹ میں  استعمال کیے جو بہرحال پاکستانی عوام پر خرچ ہوئے‘۔
                  بیان میں سویلین  حکومت کے لیے فوج کی اس پیشکش کو  قربانی کا نام دیا گیا ہے۔ ’کانفرنس کے شرکاء  پاکستانی قوم کو یقین دلاتے  ہیں کہ فوج اپنی حتی الامکان کوشش کرے گی اور ملک کی  سلامتی اور عام  لوگوں کی بہبود کے لیے قربانیاں دیتی رہے گی‘۔
                  بیان کے مطابق اجلاس  میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ  امریکہ کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ مکمل طور پر  برابری اور مکمل  شفافیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
                                                                                                      کوالیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکہ سے  جو 13 ارب ڈالر ملنے تھے ان میں سے صرف 6ء8 ارب ڈالر ملے ہیں۔ اسکے علاوہ  پاکستانی حکومت کے توسط سے فوج کو ڈیڑھ ارب ڈالر ملے جبکہ نسبتاً کم رقم  پاکستانی بحریہ اور فضائیہ کو ملی۔ باقی 6 ارب ڈالر حکومت پاکستان نے بجٹ  میں استعمال کیے جو بہرحال پاکستانی عوام پر خرچ ہوئے۔
                                                    جرنل کیانی
                     
                  
                  اجلاس میں شمالی  وزیرستان میں ممکنہ فوجی  کارروائی کی خبریں بھی زیر بحث آئیں اور فوجی سربراہ نے  شرکاء کو بتایا کہ  ‘فوج بڑی سوچ بچار کے بعد بنائے گئے منصوبے پر عمل کررہی ہے اور  اس پر  کسی مخصوص وقت پر آپریشن کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔’مستقبل میں جب بھی   اور جہاں بھی کوئی فوجی کارروائی ہوگا وہ سیاسی اتفاق رائے کے ساتھ ہی   ہوگا‘۔
                  بیان  کے مطابق جنرل کیانی نے’شمالی وزیرستان کے  بہادر لوگوں سے کہا کہ وہ اپنی سرزمین  سے تمام غیرملکیوں کو باہر نکال دیں  اور اپنی زمین اور مستقبل دوبارہ اپنے ہاتھوں  میں لیں‘۔
                  انہوں  نے کہا کہ دوسروں کو اپنی جنگوں کے لیے  ہماری زمین استعمال کرنے کی اجازت دینا  اصولی طور پر غلط ہے اور اسکی کسی  بھی حال میں اجازت نہیں دینی چاہیے، فوج اس کوشش  میں شمالی وزیرستان کے  لوگوں کی مدد کرنے کا عزم رکھتی ہے۔’
                  پاکستانی  حدود میں امریکی ڈرون حملوں کے بارے میں  جنرل کیانی نے کہا کہ فوج تمام متعلقہ  لوگوں کو بتاچکی ہے کہ یہ حملے کسی  بھی حال میں قابل قبول نہیں ہیں۔ اس معاملے میں  کسی ابہام کی گنجائش نہیں  حکومت اس سلسلے میں ضروری کوششیں کررہی ہے۔

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

If pakistan come out of current mess, we are going to be an amazing country.
Things are falling in place. :hugz:

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

COAS briefs 139th Corps commander meeting

… let’s hope Jimmy!! we come out of this mess soon!!

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

you know what the mess they created its need an open talks with peoples, they have to come out from theirs MORCHAS and answer the questions face to face.
COAS breifs sitting in A/C rooms cant satisfied.period

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

This is time to support Pakistan army and ISI, American govt. is working against both of them

http://i55.tinypic.com/15s9esh.png

http://www.dailyislam.pk/epaper/images/2011/may/15-05-2011/frontpage/05.gif

http://i55.tinypic.com/20fm93.jpg

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

Probably you wanna smell the coffee first and read what elected members are saying in the parliament.

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

lols!!
asking for respect when u give a f*** to these 'bloody civilians'.
btw the sentiments against PA have not 'grown up' in a day..but they span the time from first Martial Law, the 65 war, the 71 war, the siachen fiasco, the kargil fiasco, the ZAB fiasco, the Mushy fiasco, WOT fiasco.

wat i see is they have assumed themseleves to be above law, to be unanswerable to anyone. and once they are asked or under pressure, they ask for respect.

I would still like to know a single Inquiry report on 65 war, 71 war (yeah there is one which came out 26 years later after). siachen issue, kargil issue and lessons learnt. and after that they come running asking for respect.

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

What ever…

Things are changing… every one earn respect for them self … its wild west…
Media and ppl(us) :cool: have earn respect,. that army could not deny it…

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

This :k:

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

us waqt fauj kahan thi jab Pakistani "bloody civilians" bechay jaa rahay thay $5000 per head? us waqt fauj kahan hoti hay jab TTP "bloody civilians" ko dhajjion mai bakhairti hai? us waqt fauj kahan hoti hay jab iss kay paltoo May 12 ko sar-e-aam qatlo gharat kar rahay thay? Kayani badshaho, jab apni chaddi pe hamla howa to "fauj ko neecha dikhanay ki koshish" ko rona ronay lagay?

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

I agree with you, but believe that they are shame less,These are small events.
They are shameless, They were more down after 1971 but the men who brought these surrendering goons back from the prison of India, they hanged him soon.
They are working for money and power is necessary for making money.

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

Level of hatred against armed services astonished me. Something quite huge is going to happen, mark my words.
On the other hand in our criticism we should not forget about the morale of average soldier standing at some far way check post.. Think.

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

Its a phase of self awareness among masses. It has multiple dimension. Forces is not the only one taking the hit.

Itni fiqer mat kia karo

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

jee jee
bhi world and pakistan did not come to an end in 197(8) ?....(I meant when bhutto was killed 1978 or some thing)
What happened then was unfortunate. But then we had to go on.. kids were born.. and lived in pak....

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

and being killed daily by them

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

bhi jee

I have lived with them.... I swear if all other institute of pak were 1/10th of as dedicated as they are..pakistan would shine..

I agree they have very low tolerance towards what they thing is criminals... but hey who was going to tell then other wise?????????????????????

police ???? PPP ???? wapda???? who????????

first time media and ppl show little back bone and told then they are wrong following blindly after their leader ship... and you saw the results..

Even their most corrupt leadership is extremely uncomfortable with the situation and trying to fix it...

What other organization have done that in pak ??????????

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

You have lived with them but I am from them. My father, grand father,all uncles from both sides .both brothers who passed away this year my late brother in law ,sister’s side every one except me.
Days have passed away and nothing left anywhere.
You are right that they are the last but out our last has too lost.
They are now living for plots, Askari Villas and money only.
Just to remember, Don’t forget this day.
Paltan Maidan Dhaka would also have been very appropriate.

http://www.bharat-rakshak.com/1971/Dec16/Surrender1.jpg

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

Well hell material bhutto played a major part it that..

But you don't surprise me..

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

I can not surprise you.
Bhutto lost his life for Pakistan and this is only a propaganda
But the other hero is here
[RIGHT]

[/RIGHT]](http://www.google.com.pk/url?url=http://www.youtube.com/watch%3Fv%3Ds9cHUJBt2Sw&rct=j&sa=X&ei=8Z_yTbOGAcXprQfT16DEBg&ved=0CEwQuAIwCg&q=yahya+khan&usg=AFQjCNFXVz5rL1YM0yw67d_ypveC5daGYg)President Yahya Khan On East Pakistan
4 min - 15 Aug 2009
Uploaded by hijazna
youtube.com

For record what Bhutto was saying that time.

Re: I am happy today:: ’فوج کو نیچا دکھانے کی کوشش ناکام بنائی&a

really ?

Now we know why this happened :smiley:

(j/k)