Guest House is coming again after 18 years.
لاہور(شوبز رپورٹر) پی ٹی وی اسلام آباد سے نئے ڈارمہ سیریز’’گیسٹ ہاؤس‘‘ کی دوبارہ ریکارڈنگ کی تیاری شروع ہوگئی ’’گیسٹ ہاؤس‘‘ 18 برس قبل اسلام آباد ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا۔ جس میں ڈرامے کے تین اہم کردار جان ریمبو،خالد حفیظ اور طارق ملک خصوصی کردار ادا کیا کرتے تھے۔اس مرتبہ جان ریمبو اور طارق ملک شامل ہوں گے جبکہ خالد حفیظ کی جگہ کوئی نیا اداکار کاسٹ کیا جائے گا۔اس ڈرامہ سیریز کو مختلف رائٹرز لکھا کریں گے۔پروڈیوسر و ڈائریکٹر سید شاکر عزیز ہوں گے جبکہ ان کی معاونت پروڈیوسر حسنین ملک کریں گے۔’’گیسٹ ہاؤس‘‘ کے آغاز پر جڑواں شہروں کے فنکاروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فنکاروں کو کام کرنے کا مزید موقع ملے گا۔