دریچے کھول دو دل کے
غلط فہمی کی مکڑی نے
بڑی سرعت سے اک جالا سا بُن ڈالا
محبت اس کے تاروں میں الجھ کر
ہاتھ پاؤں مار کر بچنے کی کوشش کر رہی ہے
ایک مدت سے
وہ ذہنی کشمکش اور کرب کے اس جال سے
نکلے بھی تو کیسے؟
وہ کوئی روشنی اپنے دریچوں سے ادھر آنے نہیں دیتا
ہوائے اعتبار و باہمی الفت کے جھونکوں کو
وہ شہرِ دل کی گلیوں میں گزرنے ہی نہیں دیتا
مرے جذبوں کا سچ فہم و فراست کی فصیلوں سے
اترنے ہی نہیں دیتا
مگر ہر دن کی روپہلی کرن سے میں یہ کہتی ہوں
اسے گر ہو سکے تو اب حقیقت آشنا کر دو
ذرا گھر کے اندھیروں میں لگے ان شک کے جالوں میں
وفا کی ایک اس اجلی کرن کو کام کرنے دو
دریچے کھول دو دل کے
:cobra:
Re: Ghalat Fehmi - غلط فہمی
Nice :k:
Fumigation services wale ko bula lo. dareeche kholne se shayad kaam na chale.
Re: Ghalat Fehmi - غلط فہمی
yah angraizi main kia likhay hay Bhai :cobra:
Re: Ghalat Fehmi - غلط فہمی
Just slip of keyboard ![]()
Re: Ghalat Fehmi - غلط فہمی
hamse to esa likha parha nahi jaata ![]()
Re: Ghalat Fehmi - غلط فہمی
Bohat Khoob…:k: