![]()
Khutbaat by Maulana Maudodi
Re: Excerpt from Books!!
The tone is a bit harsh....just like the molvi of my local masjid.
Re: Excerpt from Books!!
“No matter who we are or where we live, deep inside we all feel incomplete. It’s like we have lost something and need to get it back. Just what that something is, most of us never find out. And of those who do, even fewer manage to go out and look for it.”
― Elif Shafak, The Forty Rules of Love
Re: Excerpt from Books!!
To the memory of the British Empire in India,
Which conferred subjecthood upon us,
But withheld citizenship.
To which yet every one of us threw out the challenge:
"Civis Britannicus sum"
Because all that was good and living within us
Was made, shaped and quickened
By the same British rule.
Autobiography of unknown Indian
Re: Excerpt from Books!!
“There's no such thing as dead languages, only dormant minds.”
― Carlos Ruiz Zafón, The Shadow of the Wind
Re: Excerpt from Books!!
“There's no such thing as dead languages, only dormant minds.” ― Carlos Ruiz Zafón, The Shadow of the Wind
have you read this book? Saw that with Old Book Shop.
Re: Excerpt from Books!!
have you read this book? Saw that with Old Book Shop.
Yes...it was the best book I read in 2014.
Re: Excerpt from Books!!
Baten ya dawey krna bht asan hota hy , ye kam koi bhi kr skta hy ... Magar system ko badlna ya badlney k liye ak chota sa bhi qadam uthana asan nhin hota !
amar bail
Re: Excerpt from Books!!
[RIGHT]
قرآن ایک غیر معمولی کلام ہے اس کو پڑھتے ہوئے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس کا مصنف ایک ایسے بلند مقام سے بول رہا ہے جو کسی بھی انسان کو حاصل نہیں.. اس کی عبارتوں کا شکوہ' اس کی بےپناہ روانی' اس کا فیصلہ کن انداز ِ بیان حیرت انگیز طور انسانی کلام سے مختلف ہے.. یہ صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ مالکِ کائنات کی اواز ہے' کسی انسان کی اواز نہیں..
قرآن میں کائنات کی حقیقت بتائی گئی ہے' انسان کے انجام کی خبر دی گئی ہے اور زندگی سے تمام کھلے اور چھپے حالات پر گفتگو کی گئی ہے.. قرآن کو پڑھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے گویا آدمی کو حقیقت کا علم نہیں دیا جارہا بلکہ حقیقت کے سامنے لے جا کر کھڑا کر دیا ہے..
وہ واقعہ کو کتاب کے صفحے میں نہیں پڑھ رہا بلکہ اسکرین کے اوپر اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے.. کلام کی قطیعت یہ صاف ظاہر کر رہی ہے کہ یہ ایسی ہستی کا کلام ہے جس کو حقیقتوں کا براہِ راست علم ہے.. یہاں میں نمونے کے طور پر قرآن کی ایک چھوٹی سی صورت نقل کروں گا..
جب آسمان پھٹ جائے گا..
جب تارے بکھر جائیں گے..
جب دریا ابل پڑیں گے..
جب قبریں الٹ دی جائیں گی..
اس دن ہر شخص جان لے گا جو اس نے آگے بھیجا..
اور جو اس نے پیچھے چھوڑا..
اے انسان ! تجھ کو خدائے عظیم کے بارے میں کس چیز نے دھوکے میں ڈال رکھا ہے..
جس نے تجھے خلق کیا..
تیرا تسویہ فرمایا..
پھر مناسبت قائم کی..
اس نے جیسا چاہا ویسا تجھ کو بنایا..
نہیں بلکہ تم فیصلے کے دن کا انکار کرتے ہو..
حالانکہ تمھارے اوپر نگہبان مقرر ہیں..
صحیح صحیح لکھنے والے..
وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو..
یقینا" اچھے لوگوں کے لیے نعمتیں ہیں..
اور یقینا" برے لوگوں کے لیے جہنم ہے..
وہ فیصلے کے دن اس میں ڈالے جائیں گے..
اور وہ ہرگز اس سے بھاگ نہیں سکتے..
اور کیا تم جانتے ہو کہ فیصلے کا دن کیا ہے..
پھر کیا تم جانتے ہو کہ فیصلے کا دن کیا ہے..
وہ ایک ایسا دن ہے جب کہ کوئی شخص کسی دوسرے کے لیے کچھ نہ کرسکے گا..
اس دن اقتدار صرف خدا کے لیے ہوگا______!!
کس قدر یقین سے بھرا ہوا ہے یہ کلام جس میں زندگی کی ابتدا اور انتہا سب کچھ بیان کر دی گئی ہے.. کوئی بھی انسانی کتاب جو زندگی اور کائنات کے موضوع پر لکھی گئی ہو' اس یقین کی مثال پیش نہیں کرسکتی______!!
35مولانا وحیدالدین خان.. " حقیقت کی تلاش " صفحہ [/RIGHT]