And I thought it was only me. ![]()
[urdu]
**’ہاتھی انسانوں سے رابطے سے کتراتے ہیں‘**
آخری وقت اشاعت: بدھ 6 فروری 2013 ,* 12:34 GMT 17:34 PST
-
[Facebook](http://www.facebook.com/sharer.php?u=http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/02/130206_elephants_humans_stress_rh.shtml) -
[Twitter](http://twitter.com/home?status=http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/02/130206_elephants_humans_stress_rh.shtml) -
دوست کو بھیجیں](http://www.bbc.co.uk/worldservice/apps/urdu/sendemail/g/http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/02/130206_elephants_humans_stress_rh.shtml?t=%E2%80%99%DB%81%D8%A7%D8%AA%DA%BE%DB%8C%20%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA%20%D8%B3%DB%92%20%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%92%20%D8%B3%DB%92%20%DA%A9%D8%AA%D8%B1%D8%A7%D8%AA%DB%92%20%DB%81%DB%8C%DA%BA%E2%80%98) -
پرنٹ کریں](http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/02/130206_elephants_humans_stress_rh.shtml?print=1)
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ افریقی ہاتھی محفوظ علاقوں میں رہنے کو فوقیت دیتے ہیں اور اگر وہ اس علاقے سے باہر نکلیں تو ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
سائنسدانوں کو تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تنزانیہ کے سیرینگیٹی نیشنل پارک سے باہر رہنے والے ہاتھی زیادہ دباؤ کا شکار ہیں بہ نسبت ان ہاتھیوں کے جو اس پارک کے اندر موجود ہیں۔
اسی بارے میں
-
ہاتھی انڈیا کا قومی ورثہ](ہاتھی انڈیا کا قومی ورثہ - BBC News اردو)
-
ہاتھیوں کی ’خفیہ زبان‘ پر تحقیق](ہاتھیوں کی ’خفیہ زبان‘ پر تحقیق - BBC News اردو)
**متعلقہ عنوانات**
افریقن جرنل آف ایکالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر ہاتھی نیشنل پارک ہی میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ہاتھیوں کو معلوم ہے کہ کون سے علاقے محفوظ ہیں اور وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ انسانوں سے دور رہیں۔
سرینگیٹی نیشنل پارک میں جانور غیر قانونی شکار سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس پارک کے ارد گرد کوئی باڑھ نہیں ہے اس لیے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔ اور ہاتھی بھی اس علاقے میں داخل ہو سکتے ہیں جہاں وہ محفوظ نہیں۔
تحقیق دانوں کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوئی اکیلا ہاتھی پارک سے باہر نہیں رہتا۔
تحقیقی ٹیم کے رکن ناروے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر ایون روسکٹ کا کہنا ہے ’اس کی بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ہاتھی انسانوں کے ساتھ رابطے سے کتراتے ہیں۔‘
ٹیم کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں نے شاید انسانوں اور گاڑیوں کو شکار کی کارروائیوں سے متعلق سمجھتے ہیں جو پارک کے باہر ہوتی ہیں، اسی لیے وہ وہاں جانے سے کتراتے ہیں۔
اس سے قبل ایک اور تحقیق میں کہا گیا تھا کہ ہاتھی فصلوں میں داخل ہونے سے قبل بھی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر ایون کا کہنا ہے ’افریقی ہاتھیوں اور دیگر جنگلی حیات کو سب سے بڑا خطرہ اس قسم کے پارکوں کے باہر انسانوں کی آبادی میں اضافہ ہے۔ انسانوں کو خوراک چاہیے اور جنگلی حیات سستی خوراک ہے۔ اس لیے جنگلی حیات پر دباؤ بڑھتا ہے۔‘
[/urdu]
1-elephants know what area are not inhabited by humans, so they stay there.
I don’t know where humans get the idea they are all cute and stuff.
And they are the best thing happen to earth…
Not so much.