ایک گوالے کے پاس دو بھینسیں تھیں۔ وہ ان کا دودھ بیچ کر روزی کماتا تھا۔ ایک دن اسے اس کا دوست ملا، جس کے پاس 10 بھینسیں تھیں اور وہ خاصا امیر ہوچکا تھا۔ اس نے گوالے کو مشورہ دیا کہ تم دودھ میں پانی ڈال کر فروخت کیا کرو ، اس طرح جلد امیر ہوجاؤگے۔ گوالے نےسوچا آج تک میں نے اصلی دودھ بیچا ہے لہذا میں دودھ میں پانی ڈال کر بیچوں گا تو کسی کو پتہ نہ چلے گا اور میرے پاس زیادہ پیسے آجائیں گے، یہ سوچ کر اس نے دودھ میں پانی ملاکر فروخت کرنا شروع کردیا، جب اس کے پاس زیادہ پیسے آنے لگے تو اس کا لالچ بڑھ گیا اور وہ دودھ میں زیادہ پانی ملانے لگا۔ تھوڑے ہی عرصے میں اس کے پاس بہت سا روپیہ آگیا تو اس نے 6 بھینسیں خرید لیں۔ اب وہ نہر پار کرکے دوسرے علاقوں میں دودھ بیچنے لگا۔ ایک دن سفر کے دوران اس کے پاس ہزاروں روپے تھے۔ اس کا ارادہ بیٹی کے لیے زیور خریدنے کا تھا۔ کشتی میں بیٹھے بیٹھے اسے پانی میں نہ جانے کیا نظر آیا کہ وہ اسے دیکھنے کے لیے جھکا تو جیب میں رکھے ہوئے روپے پانی میں گر گئے۔
اب تو گوالہ زور زور سے رونے اور چلانے لگا کہ میری محنت کی کمائی پانی میں گر گئی ، کوئی میری مدد کرو۔
اسی کشتی میں ایک بزرگ بھی بیٹھے ہوئے تھے ، انہوں نے جب گوالے کی بات سنی تو کہنے لگے۔ "دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا۔"
"کیا مطلب۔" گوالے نے سوال کیا۔
"مطلب یہ کہ تم دودھ میں پانی ملاتے تھے۔ پانی نے اپنا حصہ لے لیا اور دودھ کا تم پیسہ وصول کرچکے ہو۔" بزرگ نے جواب دیا۔
یہ سن کر گوالے نے جواب دیا۔ "آپ درست کہہ رہے ہیں۔ میرا ساتھ دودھ میں پانی ملا کر زیادہ پیسے کماتا تھا۔ اس کے مشورے سن کر میں نے سوچا کہ مجھے بھی ایسا کرنا چاہئے۔ میں نے لالچ میں آکر یہ سب کیا۔ ورنہ میں تو ایمانداری سے دودھ بیچا کرتا تھا مگر لالچ نے مجھے اندھا کر دیا۔ اسی لیے مجھ سے یہ گناہ سرزد ہوگیا لیکن میں آج یہ عہد کرتا ہوں کہ آئندہ کبھی ایسا نہ کروں گا۔"
nope...doodh ko kisii bartan men rakh kar doodh ke rim ko dekheN...jis qadar paanii us meN ziyaada hogaa us qadar doodh kii rim ziyaada neeli hogii. :D
kiuN bhai? itnii Hairaangii kiuN? kia Pakistan meN #2 mineral water nahiiN biktaa?
india men to har railway station par likhaa hotaa hai k bottles ko toR kar yaa kaaT kar pheNkeN magar koii is par 'amal kartaa nahiiN nazar aataa aur jagah jagah aap dekhen ge k bachche bottles collect karte huye nazar aayeNge.
vo to Ghair shaadi shuda haiN to phir unko 'PURE' kii kia zaroorat? ;)
is par ek bahot mazaaHiyah scene thaa ek bollywood movie meN...hilarious scene...lol
are baba, koii aisii cheez hai jis meN milaavaT na hotii ho? Kharbooze meN cheenii ke sharbat kaa injection, tarbooz meN laal rang kaa injection…Khudkushii fails - zehr bhii naqli, mareez mar gayaa - davaa bhii naqli.
Even the food colors that we use are carcinogenic in nature our teacher was so angry that we(Pakistanis) can’t even eat biryani if it lacks the proper color.
Ab bhala color k bghair bhe biryani biryani lgti hy?