Dedicate to Nasrullah Shaji, A Brave Man

**I just saw this pic on the FB and also read below article and sharing with you, hope you’ll like it.

May his soul rest in peace (Ameen) **

**

دنیا میں سب سے زیادہ عظم رشتہ ماں کا ہے جو ماں اپنے بچوں سے عظیم محبت رکھتی ہے ماں اپنے بچے کو کبھی معمولی دکھ درد میں بھی نہیں دیکھ سکتی براعظم ایشاء میں ایک مثال مشہور ہے کہ ماں خود توگیلے بستر پر لیٹ جاتی ہے لیکن یہ گوارہ نہیں کرتی
کہ اس کا پیارا بچہ گیلے بستر پر لیٹے اس طرح ماں باپ یا بہت ہی قریبی رستہ داروں کو تو اپنوں کے لیے آگ وپانی میں کودتا سنا ہے لیکن کسی دوسرے کی اولاد کی خاطر اپنآآپ کو قربان کرنے کا جذبہ بہت ہی کم لوگوں میں ہوتا ہے .

آج کے اس بے حسی کے دور میں جب کسی کو دوسرے کی خبر نہیں ایک شفیق استادنصراللہ شجیع اپنے شاگرد کو بچانے کے لیے دریا میں کود گیا۔عثمان پبلک سکول کا تفریحی ٹورسکول کے پرنسپل نصراللہ شجیع کی قیادت میں لاہور اور دیگر مقامات سے ہوتا ہوا بالاکوٹ پہنچا ۔طالب علم ادھر ادھر بیٹھ کر گپ شپ لگانے لگے اور کچھ تصاویر بنانے میں مشغول ہوگیئے ۔ اچانک ایک طرف سے شور اٹھا ۔پرنسپل نصراللہ شجیع اور دیگر استاتذہ اور بچے قریب پہنچے تو دیکھا ایک طالب علم سفیان دریا ئے کنہار کے تیز پانی میں ڈوب رہاتھا ۔ایک بہادر اور شفیق استاد سے یہ منظر دیکھا نہ گیا اور نصراللہ شجیع نے بچے کو بچانے کے لیے تیز پانی میں چھلانگ لگا دی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نصراللہ شجیع کا پانی میں چھلانگ لگاتے وقت سر ایک پتھر سے ٹکرایا تھا۔یہ تو دیکھا ہے کہ ماں باپ اپنے بچوں کی محبت میں دریا میں کود جائے لیکن کسی دوسرے کی اولاد کی خاطر ایسی قربانی کا حوصلہ کسی کسی میں ہی ہوتا ہے یہ تاثرات مقامی تاجر حضرات کے تھے


**


Restored attachments:

Re: Dedicate to Nasrullah Shaji, A Brave Man

*May his soul rest in peace (Ameen)
*